چین نے اتوار کے روز پہلی بار اپنے، J-35 اور J-35A اسٹیلتھ فائٹر جیٹ طیاروں پر مشتمل، ہینگروں کی عوامی نمائش کی ہے۔
گلوبل ٹائمز نے چین مسلح افواج سے منسلک ایک میڈیا ادارے کےحوالے سے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ چین نے آج بروز اتوار اپنے جے۔پینتیس اور جے۔پینتیس اے اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ طیاروں کی عوامی نمائش کی ہے۔
چائنا ملٹری بگل کی تیار کردہ خبر میں شامل ویڈیو مناظرمیں حکومتی تعاون کی حامل ایوی ایشن انڈسٹری' کارپوریشن آف چائنا' (AVIC) کی ذیلی کمپنی شینیانگ ایئرکرافٹ کمپنی لمیٹڈ میں رنگ کے بغیر J-35 اور J-35A جیٹ تیار ہوتے دکھائے گئے ہیں۔
J-35 چین کا پہلا مقامی تیار کردہ کیریئر بیسڈ اسٹیلتھ فائٹر ہے جس نے حال ہی میں ملک کے طیارہ بردار جہاز 'فوجیان' پر ابتدائی الیکٹرو میگنیٹک منجنیق کی مدد سے پہلی ٹیک آف اور لینڈنگ تربیت مکمل کی ہے۔
ویڈیو مناظر میں J-35 کے زمینی ورژن کے حامل J-35A ہینگر کو بھی دکھایا گیا ہے۔
خبرمیں بتایا گیا ہے کہ J-35A ایک مربوط ایروڈائنامک۔اسٹیلتھ ڈھانچے کا مالک ہے۔
J-35A کو اسٹیلتھ اور کاؤنٹر اسٹیلتھ فضائی جنگی آپریشنوں کے مرکزی حصے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کا بنیادی کام فضائی برتری کو یقینی بنانا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ سطح پر حملے کے فرائض سرانجام دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
خبر کے مطابق J-35A کے بنیادی اہداف میں فضائی حدود کی نگرانی کرنا، دشمن طیاروں سے لڑنا، برّی و بحری فضائی دفاعی سسٹموں کو نشانہ بنانا اور دشمن کے لڑاکا و بمبار طیاروں، کروز میزائلوں اور دیگر فضائی خطرات کو روکنا شامل ہیں ۔
















