ایشیا
2 منٹ پڑھنے
چین: J-35 اور J-35A جیٹ کی پہلی عوامی رونمائی
چین نے پہلی بار اپنے، J-35 اور J-35A اسٹیلتھ فائٹر جیٹ طیاروں پر مشتمل، ہینگروں کی عوامی نمائش کی
چین: J-35 اور J-35A جیٹ کی پہلی عوامی رونمائی
2. The J-35A is designed for air superiority and strike missions. [File picture] / AFP

چین نے اتوار کے روز پہلی بار اپنے، J-35 اور J-35A اسٹیلتھ فائٹر جیٹ  طیاروں پر مشتمل، ہینگروں کی عوامی نمائش کی ہے۔

گلوبل ٹائمز نے چین مسلح افواج سے منسلک ایک میڈیا ادارے کےحوالے سے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ چین نے آج بروز اتوار  اپنے جے۔پینتیس اور جے۔پینتیس اے اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ طیاروں کی عوامی نمائش کی ہے۔

چائنا ملٹری بگل کی تیار کردہ خبر میں شامل ویڈیو مناظرمیں حکومتی تعاون کی حامل  ایوی ایشن انڈسٹری' کارپوریشن آف چائنا' (AVIC) کی ذیلی کمپنی شینیانگ ایئرکرافٹ کمپنی لمیٹڈ میں رنگ کے بغیر J-35 اور J-35A جیٹ تیار ہوتے دکھائے گئے ہیں۔

J-35 چین کا پہلا مقامی تیار کردہ کیریئر بیسڈ اسٹیلتھ فائٹر ہے جس نے حال ہی میں ملک کے طیارہ بردار جہاز 'فوجیان' پر ابتدائی الیکٹرو میگنیٹک منجنیق کی مدد سے پہلی  ٹیک آف اور لینڈنگ تربیت مکمل کی ہے۔

ویڈیو مناظر  میں  J-35 کے زمینی ورژن کے حامل J-35A ہینگر کو بھی دکھایا گیا ہے۔

خبرمیں بتایا گیا ہے کہ J-35A ایک مربوط ایروڈائنامک۔اسٹیلتھ ڈھانچے کا مالک ہے۔

J-35A کو اسٹیلتھ اور کاؤنٹر اسٹیلتھ فضائی جنگی آپریشنوں کے مرکزی حصے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کا بنیادی کام فضائی برتری کو یقینی بنانا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ  یہ سطح پر حملے کے فرائض سرانجام دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

خبر کے مطابق J-35A  کے بنیادی اہداف  میں فضائی حدود کی نگرانی کرنا، دشمن طیاروں سے لڑنا، برّی و بحری فضائی دفاعی سسٹموں  کو نشانہ بنانا اور دشمن کے لڑاکا و بمبار طیاروں، کروز میزائلوں اور دیگر فضائی خطرات کو روکنا شامل ہیں ۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کوانٹم اور خلائی ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کر رہا ہے
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ ہونا چاہیئے:ٹرمپ
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
فلپائن : فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ
شام میں دھماکہ،ترکیہ کی تعزیت
انڈونیشیا: صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،5 افراد ہلاک
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا