مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
" مردہ اسرائیلی اسیروں کی حوالگی "اسرائیل نے رفح راہداری دوبارہ کھول دی
اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان نے بدھ کے روز خبر دی ہے کہ اسرائیل نے چار قیدیوں کی لاشوں کی واپسی کے بعد غزہ اور مصر کے درمیان رفح  راہداری  کھولنے اور غزہ میں انسانی امداد کی منتقلی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے
" مردہ اسرائیلی اسیروں کی حوالگی "اسرائیل نے رفح راہداری دوبارہ کھول دی
رفح راہداری / Reuters

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان نے بدھ کے روز خبر دی ہے کہ اسرائیل نے چار قیدیوں کی لاشوں کی واپسی کے بعد غزہ اور مصر کے درمیان رفح  راہداری  کھولنے اور غزہ میں انسانی امداد کی منتقلی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل نے حماس کے خلاف منصوبہ بند اقدامات کو منسوخ کر دیا ہے جس میں امدادی ٹرکوں کی تعداد نصف کرنا بھی شامل ہے۔

رفح کو بند رکھنے کا پہلا فیصلہ اس وقت کیا گیا تھا جب حماس نے امریکی ثالثی میں بنائے گئے جنگ بندی کے نئے معاہدے کے تحت قیدیوں کی لاشیں حوالے نہیں کی تھیں اور کہا تھا کہ لاشوں کا پتہ لگانا مشکل ہے۔

اسرائیل کو سرحد کے پاس  فلسطینی حصے میں ٹرکوں سے امداد اتارنے کی ضرورت ہے ، جہاں اسے اقوام متحدہ اور پہلے سے ہی غزہ میں موجود امدادی گروپوں کو جمع کرنا ہوگا۔

۔ یونیسیف کے ترجمان ریکارڈو پائرس نے کہا کہ ہمیں تمام راہداریوں کو  کھولنے کی ضرورت ہے رفح جتنا زیادہ بند رہے گا غزہ کے لوگوں کے لئے مصائب بڑھتے جائیں گے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز غزہ کے خلاف اسرائیلی جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے آخری  زندہ بچنے والے  اسرائیلی قیدیوں کا فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، جس سے یہ توقع بڑھ گئی ہے کہ امدادی سامان فوری طور پر غزہ میں بھیج دیا جائے گا، جہاں عالمی بھوک کی نگرانی کرنے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ لاکھوں افراد کو فاقہ کشی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آئی سی آر سی کے ترجمان کرسچن کارڈن نے منگل کو جنیوا میں صحافیوں کو بتایا  کہ ہم اب بھی صرف چند ٹرکوں کو آتے ہوئے دیکھ رہے ہیں  جبکہ بڑی تعداد میں ہجوم ان ٹرکوں کے قریب آ رہا ہے جو انسانی معیار کے مطابق نہیں ہے۔"

اقوام متحدہ کے عالمی غذائی  پروگرام نے منگل کے روز کہا کہ وہ ہفتے کے آخر سے اب تک 137 ٹرک لے کر آیا ہے۔

ڈبلیو ایف پی کے مطابق امدادی ادارے غزہ شہر میں لوگوں کو تیزی سے رسد میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، جہاں 400،000 افراد کو کئی ہفتوں سے امداد نہیں ملی ہے۔

 

دریافت کیجیے
سرحدی بارودی سرنگ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے تو شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل داغا
امریکی عہدیدار ایران کے خلاف اقدامات پر بات چیت کے لیے کیمپ ڈیوڈ میں یکجا ہوئے، ایکسیوس
ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد CAATSA پابندیوں کو ہٹانے پر مثبت موقف کا مظاہرہ
بھارت نے پنجاب کی سرحدوں کے قریب دو پاکستانی شہریوں کو  مار ڈالا
حکومتِ یمن: "طائز میں حوثیوں کے ساتھ گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے"
ترکیہ وزیر برائے قومی دفاع یاشار گولیر کی آذربائیجان اور جارجیا کے ہم منصبوں سے ملاقات
متحدہ امریکہ نے شام کو دفاعی تجارتی پابندیوں کی فہرست سے  خارج کر دیا
جنوبی کوریا امریکہ میں 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
ریحانلی قتل عام کا ملزم گرفتار کرتےہوئے ترکیہ لایا گیا
ٹینیسی: زہریلے انجیکشنز کے باوجود  سزائے موت پانے والی خاتون بچ گئی: وکلا
اسرائیل کا حملہ، صحافی النجار ہلاک
امریکہ:200 سال بعد خاتون کو سزائے موت دینے کا فیصلہ
فلائی دبئی : پائلٹوں کی لڑائی کی وجہ سے پرواز سعودی عرب میں اتر گئی
میانمار : شمالی راکھائن میں کم از کم 50 افراد ہلاک
ٹوکیو میں بارشوں کا 34 واں مسلسل دن