دنیا
2 منٹ پڑھنے
عراق میں امریکی قیادت کے اتحاد کے مشن کو محدود کیا جا رہاہے
"صدر کی ہدایات کے مطابق اور امریکہ-عراق اعلیٰ فوجی کمیشن اور 27 ستمبر 2024 کو جاری کردہ مشترکہ بیان کے تحت، امریکہ اور اس کے اتحادی عراق میں اپنے فوجی مشن کو  محدودکریں گے۔"
عراق میں امریکی قیادت کے اتحاد کے مشن  کو محدود کیا جا رہاہے
Iraq deal sets 2026 deadline for US-led coalition withdrawal. [File Photo] / AP

پینٹاگون  کا کہنا ہے کہ  امریکہ اور اس کے اتحادی عراق میں اپنے فوجی مشن کو  محدود کریں گے ۔

پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنل نے ایک بیان میں کہا، "صدر کی ہدایات کے مطابق اور امریکہ-عراق اعلیٰ فوجی کمیشن اور 27 ستمبر 2024 کو جاری کردہ مشترکہ بیان کے تحت، امریکہ اور اس کے اتحادی عراق میں اپنے فوجی مشن کو  محدودکریں گے۔"

پارنل نے مزید کہا یہ  چیز  داعش کے خلاف مشترکہ کامیابی اور امریکہ-عراق طویل مدتی سیکیورٹی شراکت داری کی طرف منتقلی کی وسیع کوشش کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا، "یہ شراکت داری امریکہ اور عراقی سیکیورٹی  میں تعاون پر مبنی ہو گی اور عراق کی صلاحیت کو مضبوط کرے گی تاکہ وہ اقتصادی ترقی کو فروغ دے سکے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر سکے اور خطے میں ایک اہم کردار ادا کر سکے۔"

امریکہ بغداد اور اتحادی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا تاکہ ایک ذمہ دار اور منظم منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔

فی الحال، امریکہ کے تقریباً 2,500 اہلکار عراق کے اہم اڈوں پر موجود ہیں۔

امریکہ اور عراق نے 2026 کے آخر تک عراق سے امریکی قیادت میں اتحادی افواج کے انخلا کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان
امریکہ: یومِ آزادی کے موقع پر فائرنگ، 8 افراد زخمی
اسرائیل: بن گویر نے دورہ نیویارک منسوخ کر دیا
شمالی کوریا: اسٹریٹجک ہتھیاروں کے تجربات
ایران: تہران میں مرحوم خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی
روس: یوکرین کا سٹریٹیجک علاقہ کوسیانتیو تیوکا مکمل طور پر ہمارے قبضے میں ہے
سعودی قیادت کے اتحاد کی حوثیوں کو  سخت دھمکی
لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے میچوں میں 20 واں گول کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2595 ہو گئی ہے:وینیزویلا
برکینا فاسو میں فوج کا آپریشن،سینکڑوں حملہ آور مارے گئے
روس کا کیف پر شدید حملہ،9 افراد ہلاک
قطر: الثانی۔وٹکوف ملاقات
میکسیکو  نے 40 سال بعد اپنی میزبانی میں منعقدہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ایکواڈور  کو شکست دے دی
روس: 400 سے زیادہ یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے ہیں