ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر حملے موخر کر دیئے

امریکہ، اچھے اور نتیجہ خیز مذاکرات کی خاطر ایران کے بجلی گھروں پر حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کردے گا: ٹرمپ

By
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ہفتے بھر جاری رہیں گے، جو کشیدگی کے برقرار رہنے کے باوجود ایک ممکنہ سفارتی پیش رفت کا اشارہ ہے۔ / AP

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج بروز پیر جاری کردہ بیان میں تہران کے ساتھ "اچھے اور نتیجہ خیز"مذاکرات کو وجہ بتا کر کہا ہے کہ  امریکہ، ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر منصوبہ بند حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کردے گا ۔

یہ فیصلہ ، ایران  کی طرف سے دھمکی دیئے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔ دھمکی میں ایران نے کہا تھا کہ  اگر واشنگٹن نے ایران کے بجلی نیٹ ورک پر حملے کئے  تو وہ اسرائیل کے نظامِ  توانائی  اور خلیج میں امریکی اڈوں کو توانائی فراہم کرنے والے نظاموں کو نشانہ بنائے گا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ مذاکرات ہفتے بھر جاری رہیں گے۔ یہ بیان  کشیدگی کے ابھی تک بلند سطح پر ہونے کے باوجود ممکنہ سفارتی راستہ کھلنے کا اشارہ ہے۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ "میں نے محکمہ جنگ کو کسی بھی  نوعیت کی تمام فوجی ضربوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے "۔

مالیاتی منڈیوں  نے کشیدگی میں کمی کے اشارے پر فوری ردِ عمل دکھایا ہے

اعلان پر فوری طور پر مارکیٹوں نے ردِ عمل دکھایا ،برنٹ خام تیل کی قیمتیں 10 فیصد سے زیادہ گر گئیں اور  سونے کی قیمتوں کو  جزوی سنبھالا ملا ہے۔

اس وقفے نے  پہلے سے ہی عالمی توانائی کی مارکیٹوں کو ہلا کر رکھ دینے  اور مشرقِ وسطیٰ میں وسیع تر کشیدگی کے خدشات میں اضافہ کرنے والے تنازعے کے حل کے لئے سفارت کاری  کو  ایک قلیل موقع فراہم کیا ہے ۔