یوکرینی حملے سے روس کے بیلگورود علاقے کی بجلی اور ہیٹنگ بند
روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی حملے نے بیلگورود کے بنیادی انفراسٹرکچر نیٹ ورکس کو نقصان پہنچایا ہے، جس سے لاکھوں رہائشیوں کو بجلی اور ہیٹنگ کی سہولت منقطع ہے۔
صوبائی گورنر نے جمعہ کو کہا ہے کہ ایک یوکرینی حملے کے باعث روس کے سرحدی علاقے بیلگورود میں نصف ملین سے زائد لوگ بجلی اور ہیٹنگ سے محروم ہو گئے۔
گورنر ویاچیسلاو گلادکوف نے کہا کہ"دشمن کے بیلگورود خطے کی بنیادی سہولیات کے انفراسٹرکچر پر کیے گئے حملوں کے بعد آج صبح 6:00 بجے تک، چھ بلدیاتی علاقوں میں 5 لاکھ 56 ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں،" ، یہ بھی کہا کہ اسی تعداد کے قریب افراد ہیٹنگ سے بھی محروم ہیں اور علاقے کا درجۂ حرارت نقطہ انجماد کے قریب ہے ۔
یہ خلل ایک الگ رات بھر کے ڈرون حملے کے بعد ہوا جو بدھ کو جنوبی بیلگورود علاقے کے پیٹرول کے ایک گودام آگ بھڑکنے کا سبب بنا۔
روس کی سرکاری ٹی وی چینل ویستی نے مقامی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ فائر بریگیڈ نے بعد ازاں اس آگ پر قابو پا لیا۔
یوکرین نے اس سے قبل بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے بیلگورود میں پیٹرول کے ایک گودام پر حملہ کیاہے اور یہ کارروائی روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنانے کی مہم کا حصہ تھی، جنہیں کیف مبینہ طور پر ماسکو کی جنگی کوششوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کرنے کا کہتا ہے۔
گلادکوف نے منگل کی رات گئے تھا کہ یوکرینی سرحد سے تقریباً 70 کلومیٹر دور ی پر واقع ضلع استارووسکولسکی کے پیٹرول کے متعدد اسٹوریج ٹینکوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔