نیا شام
2 منٹ پڑھنے
دمشق کے ضلع ییت جینن پر اسرائیلی حملے میں 13 افراد ہلاک
متعدد خاندانوں کو اسرائیلی حملے کے بعد دمشق کے ارد گرد کے بیت جینن اور قریبی علاقوں میں بے گھر ہونا پڑا۔
دمشق کے ضلع ییت جینن پر اسرائیلی حملے میں 13 افراد ہلاک
اس فائل تصویر میں، 16 جولائی 2025 کو دمشق میں شام کی وزارت دفاع پر اسرائیلی حملوں کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔ / Reuters
28 نومبر 2025

شام کے دمشق کے نواح میں واقع شہر بیت جِین اور مزرعَت بیت جِین تک جانے والی سڑک پر جمعہ کی صبح سویرے ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

انادولو کے نمائندے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک شدگان میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

سرکاری شامی ٹی وی چینل 'الاخباریہ' نے رپورٹ کیا کہ ضربوں کے بعد اسرائیلی ڈرون علاقے میں خاص طور پر دونوں قصبوں کو جوڑنے والی سڑک کے اطراف پروازیں جاری رکھے ہوئے تھے ۔

اس نے مزید کہا کہ کئی متاثرین ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں اور مقامی رہائشی انہیں نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

شامی عربی نیوز ایجنسی (صنا) کے مطابق، اسرائیلی حملے کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیموں اور دمشق کے نواحی صحت ڈائریکٹوریٹ کی دو ایمبولینسیں لاشیں منتقل کرنے اور زخمیوں کا علاج کرنے کے لیے علاقے کو گئی  ہیں

'الاخبارية' نے بتایا کہ حملے کے بعد درجنوں خاندان بیت جین سے قریبی محفوظ علاقوں کی طرف فرار ہو گئے۔

اس سے پہلے چینل نے اطلاع دی تھی کہ ایک اسرائیلی گشتی دستہ شہر میں داخل ہوا اور کچھ دیر کے لیے مقامی رہائشیوں سے جھڑپیں ہوئیں، پھر وہ واپس چلا گیا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ آپریشن کے دوران چھ اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے 'جماعة اسلامیہ' کے ارکان کو گرفتار کیا ہے اور الزام عائد کیا کہ وہ 'جنوبی شام کے بیت جین کے علاقے میں کارروائی کرتے تھے اور اسرائیلی شہریوں کے خلاف حملے انجام دیتے تھے'۔

اسرائیلی حملے اور اس دعوے پر شامی حکام کی طرف سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

اسرائیلی فوج نے نومبر میں جنوبی شام میں 47 حملے کیے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2024 سے اسرائیلی فوج نے شام میں ایک ہزار سے زائد ہوائی حملے اور جنوبی صوبوں میں 400 سے زائد سرحد پار چھاپے مارے۔

دریافت کیجیے
امریکہ: 9,000 امریکی شہری مشرق وسطی سے نکل گئے
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت ہم کریں گے: ٹرمپ
امریکی-اسرائیلی جنگ ایران پر امریکی فوجی تعمیر میں آخری چند دہائیوں میں سب سے بڑی ہے: سی ای این ٹی سی او ایم
جنوبی کوریائی بحریہ کے افسر کو مارشل لا کی ناکام کوشش کے الزام میں معطل کر دیا گیا
ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 4 دنوں میں امریکی نقصان 2 بلین ڈالر
پاکستان کا افغان چوکیوں پر حملہ،متعدد افغان فوجی ہلاک
ترکیہ کی فضائی کمپنیوں  نے 6 مارچ تک تمام پروازیں معطل کر دیں
ہم، ایرانی شہریوں کو درپیش تکالیف کی مذّمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: اردوعان
ٹرمپ کا جنونی پن دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک دےگا:روس
ایران میں امریکی فوجی آپریشن کے بعد سے ابتک 6 امریکی عسکری اہلکار ہلاک
اسرائیل نے غزہ میں امداد کی فراہمی معطل کر دی:اقوام متحدہ
آبنائے ہرمز سے جو جہاز گزرے گا وہ تباہ ہوگا:ایران
خامنہ آئی کی موت سےحالات بگڑ گئے،شمالی علاقہ جات میں کرفیو نافذ
کویت میں امریکی F-15طیارہ گر گیا،پائلٹ محفوظ
اسرائیل کے لبنان پر حملے،31 افراد ہلاک متعدد زخمی