وسطی ویتنام میں سیلاب کی تباہ کاریاں، کم از کم 55 افراد ہلاک
سیلابوں نے وسطی ویتنام اور سینٹرل ہائی لینڈز میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس سے 340 ملین ڈالر سے زائد کا مالی نقصان ہوا۔
محکمہ آفات کے کے مطابق، اس ہفتے وسطی ویتنام میں شدید سیلاب کی لپیٹ میں آ کر کم از کم 55 افراد ہلاک اور 13 افراد لاپتہ ہو گئے ۔
ویتنام نیوز نے محکمہ مینجمنٹ و قدرتی آفات کی روک تھام کے حوالہ سے رپورٹ کیا ہے کہ سیلابوں نے وسطی ویتنام اور سینٹرل ہائی لینڈز میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس سے 340 ملین ڈالر سے زائد کا مالی نقصان ہوا۔
ڈک لک علاقے میں 27 اموات رپورٹ ہوئیں اور آٹھ افراد لا پتہ ہیں، جبکہ خان ہُومیں 14 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوئے۔
دا نَنگ میں مزید دو افراد لاپتہ رپورٹ ہوئے اور کوانگ تری صوبے میں ایک شخص لا پتہ ہے۔
سیلاب نے تقریباً 950 مکانات بھی تباہ کیے اور متاثرہ علاقوں میں 28,460 سے زائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔
سیلاب اور شدید بارشوں نے متاثرہ علاقوں میں ٹرانسپورٹ سروسز کو بھی متاثر کیا، جہاں اہم شاہراہوں اور دیہی سڑکوں کے حصے سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کی وجہ سے بند یا رکاوٹوں کے شکار ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ امددی سرگرمیوں کے لیے فوجی اور پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 3.24 ملین مویشی اور پولٹری جانور ہلاک یا بہہ کر تلف ہوئے ہیں۔