بدقسمت لیبیائی طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے:ترک امور داخلہ

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا ہے کہ دارالحکومت انقرہ کے قریب ایک نجی طیارے کے ملبے سے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر بازیاب کر لیے ہیں جس میں لیبیا کے فوجی سربراہ اور دیگر افراد ہلاک ہو گئےتھے

By
ترکیہ / AP

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا ہے کہ ترکیہ نے منگل کو دارالحکومت انقرہ کے قریب ایک نجی طیارے کے ملبے سے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر بازیاب کر لیے ہیں جس میں لیبیا کے فوجی سربراہ اور دیگر افراد ہلاک ہو گئےتھے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، یرلیکایا نے کہا کہ ملبہ تقریبا تین مربع کلومیٹر کے علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔

وزارت مواصلات کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی انویسٹی گیشن سینٹر کی ٹیموں کی جانب سے جائے وقوعہ پر مشاہدے کے نتیجے میں طیارے کا وائس ریکارڈر ملبے کے علاقے میں صبح 2 بجکر 45 منٹ  پر  جبکہ  بلیک باکس صبح  3 بجکر 20 منٹ پر   برآمد کیا گیا

وزیر نے مزید کہا کہ ان آلات کا جائزہ لینے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

یرلیکایا نے کہا کہ 408 اہلکار تلاش اور بازیابی کے آپریشن میں شامل تھے جن کی مدد 103 گاڑیوں اور سات طیاروں نے  کی تھی ۔

انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ 22 رکنی لیبیا کا وفد انقرہ پہنچا ہے، جس میں متاثرین کے رشتہ دار اور لیبیا کی وزارت دفاع و داخلہ کے حکام شامل ہیں۔

انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ، لیبیا کی حکومت و عوام سے تعزیت پیش کی اور اس واقعے کو "المناک حادثہ" قرار دیا۔

فالکن 50 بزنس جیٹ انقرہ کے ایسن بوعا  ہوائی اڈے  سے طرابلس کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اس کا ملبہ انقرہ کے ضلع ہائتے مانا  کے  کیسیک کواک گاؤں سے تقریبا دو کلومیٹر جنوب میں ملا۔

لیبیا کی حکومت نے ہلاکتوں کے بعد تین دن  قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔