ممدانی کی کامیابی پر اسرائیلیوں کا ردِعمل
اسرائیلی وزیر نے نیویارک میں مقیم یہودیوں سے اسرائیل ہجرت کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکہ میں انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلیوں نے، زہران ممدانی کے نیویارک کا نیا میئر منتخب ہونے پر، ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیل کے ڈیاسپورا اور یہود دشمنی کے خلاف جدوجہد کے وزیر 'امیخائی چِکلی' نے ممدانی کو "حماس کا حامی" قرار دیا اور نیویارک میں مقیم یہودیوں سے اسرائیل ہجرت کرنے کی اپیل کی ہے۔
ممدانی کا انتخابی منشور معاشی انصاف کے وعدوں پر مبنی تھا اور انہی وعدوں کی بنیاد پر کامیابی حاصل کر کے وہ نیویارک کے پہلے مسلم میئر بن گئے ہیں۔
ان کی فتح نے بہت سے لوگوں میں امید اور جوش و خروش پیدا کیا ہے۔
ممدانی نے شہر کی مختلف مذہبی برادریوں کے ساتھ یکجہتی میں رہنے اور معاشرتی انصاف کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ممدانی کو ایک طویل عرصے سے، فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والی، ایک سرکردہ شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔وہ یہود دشمنی اور اسلاموفوبیا کی بھی مخالفت کرتے رہے ہیں۔