غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
لاطینی امریکی سڑکوں پر نکل آئے، صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاج
لاطینی امریکہ کےمتعدد شہروں میں ہزاروں افراد نے غزہ کے لئے عازمِ سفر گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے لئے کی گئی اسرائیلی کاروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے
لاطینی امریکی سڑکوں پر نکل آئے، صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاج
Demonstrators demanded freedom for international volunteers detained by Israel. / AP

لاطینی امریکہ کےمتعدد شہروں میں  بدھ کے روز ہزاروں افراد نے غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے لئے کی گئی اسرائیلی کاروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

میکسیکو سٹی، بوگوٹا، بیونس آئرس اور مونٹی ویڈیو سمیت متعدد دیگر مقامات پر بھی  مظاہرے کئے گئے ہیں۔

بوگوٹا میں مظاہرین کا ایک گروپ کولمبیا کی نیشنل بزنس ایسوسی ایشن (ANDI) کے دفتر کے سامنے جمع ہوا جو ملک کے نجی شعبے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ مقام اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ گلوبل موومنٹ ٹو غزہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ میں تنظیم پر الزام لگایا تھا کہ اس کے اسرائیل کے اقتصادی مشن کے ساتھ براہ راست تعلقات ہیں۔ تاہم ایسوسی ایشن نے بعد میں جاری کردہ ایک بیان میں اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سینکڑوں افراد نے مظاہرے میں حصہ لیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی قابض افواج کے حملے کی مذمت کی اور غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین  میں سے ایک نے کہا ہے کہ "ہم آج یہاں اپنے ساتھیوں اور فلوٹیلا کی آزادی کا مطالبہ کرنے کے لئے اور انسانی امداد اور خوراک کی غزہ تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے جمع ہوئے ہیں"۔

یوراگوئے کے دارالحکومت مونٹی ویڈیو میں بھی مظاہرے کئے گئے ہیں۔ مظاہرین  نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ انہوں نے  اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے مطالبے والے پلے کارڈ  اٹھا رکھے تھے۔

’بین الاقوامی پانیوں میں غیر قانونی طور پر روکا گیا‘

اسرائیلی بحریہ نے  بروز بدھ ، 40 سے زائد کشتیوں اور 40 ممالک کے 500 سے زیادہ رضاکاروں پر مشتمل  صمود فلوٹیلا کو  غزہ سے تقریباً 80 سمندری میل دُوری پر  روک لیا تھا۔

فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق، اس کے نو جہازوں کو روکا گیا اور ایک کو بین الاقوامی پانیوں میں ٹکر مار کر نقصان پہنچایا گیا ہے۔

میکسیکو کے مظاہرین نے میکسیکو سٹی میں اپنے ملک کی وزارت خارجہ کے باہر جمع ہو کر اسرائیلی افواج کے زیر حراست سات میکسیکن شہریوں سمیت بین الاقوامی فلوٹیلا کے تمام ارکان کی رہائی کی اپیل کی ہے۔

'ادارا'  جہاز کے عملے کی دو میکسیکن خواتین 'ارلین میڈرانو' اور 'سول گونزالیز' نے فوری طور پر فلوٹیلا کو روکے جانے کی اطلاع دی تھی۔

میڈرانو نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ "اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اسرائیلی قبضے نے بین الاقوامی پانیوں میں غیر قانونی طور پر روک لیا ہے"۔

گلوبل صمود فلوٹیلا میں میکسیکن وفد کے قانونی نمائندے 'ڈیوڈ پینا' نے میکسیکو سٹی کےمظاہرین کو حراست میں لیے گئے عملے کے ارکان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور میڈرانو، گونزالیز اور عملے کے ایک اور  رکن کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل ان افراد پر اسرائیلی علاقے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا الزام عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہےباوجودیکہ انہیں بین الاقوامی پانیوں میں روکا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام زیر حراست افراد کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

دریافت کیجیے
امریکہ، ہم نے ایران کے ڈراؤنز مار گرائے ہیں
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا