امریکہ: 900 بلین ڈالر کا دفاعی بل منظور ہو گیا
ایوانِ زیریں سے 312–112 ووٹوں سے منظوری کے بعد بِل کو غور و خوض کے لیے سینٹ میں بھیج دیا گیا
900 ارب ڈالر کا امریکی دفاعی بل یوکرین امداد اور اسرائیل کے میزائلوں کی فنڈنگ کے ساتھ آگے بڑھا۔ / AP
امریکہ ایوانِ نمائندگان نے پینٹاگون کی پالیسیوں کے تعین کے لئے 900 بلین ڈالر کے قومی دفاعی اختیار ایکٹ 'NDAA' کی منظوری دے دی ہے ۔
ایوانِ زیریں سے 312–112 ووٹوں سے منظوری کے بعد بِل کو غور و خوض کے لیے سینٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔
3,086 صفحات پر مشتمل اس بل کی اہم شقوں میں یوکرین کے ساتھ دفاعی تعاون اقدام کے تحت 400 ملین ڈالر امداد اور بشار الاسد انتظامیہ کے دور میں شامی حکومت پر عائد کی گئی 'سیزر' پابندیوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔
بِل، اسرائیل کے لیے 600 ملین ڈالر کی امداد بھی شامل ہے۔ یہ امداد، آئرن ڈوم جیسے مشترکہ میزائل دفاعی اقدامات کے ساتھ تعاون کی بھی حمایت کرتی ہے۔