دنیا
3 منٹ پڑھنے
ایران: ہم نے امریکہ کے 5ویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے
ہم نے بحرین میں امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ یہ کارروائی امریکی فضائی حملوں کا براہِ راست جواب ہے: تہران
ایران: ہم نے امریکہ کے 5ویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے پر حملے کیے۔ (تصویر: فائل) / Reuters

ایران نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ کے 5ویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی 'آئی آر جی سی'نے آج بروز بدھ جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ اس نے بحرین میں امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ یہ کارروائی  جنوبی ایران میں امریکی فضائی حملوں کا براہِ راست ردِ عمل ہے۔

آئی آر جی سی نے کہا  ہے کہ خطے بھر میں فضائی اور بحری اڈے سمیت کل 21 امریکی عسکری اہداف پر حملے کئے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ میں  شائع شدہ  بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا  ہےکہ اگر امریکی عسکری کارروائیاں جاری رہیں تو وہ بھاری جوابی اقدامات کریں گے۔

آئی آر جی سی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے جنوبی صوبے 'بُوشہر'  کے اوپر ایک امریکی ایم کیو۔9  ریپر ڈرون کو مار گرایا  اورکویت کے علی السالم فضائی اڈے پر ڈرون حملہ بھی کیا ہے۔

بعد ازاں کویتی فوج نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے دشمن طیارہ نما ہدف کو کامیابی سے ناکارہ کر دیا  ہے۔

یہ کشیدگیاں جنوبی ایران کے متعدد مقامات، بشمول جاسک، سِرِک اور قشم جزیرے کے خلاف وسیع پیمانے پر امریکی ہدفی حملوں کے بعد سامنے آئی ہیں۔

امریکہ نے ایران میں، ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور سمیت ، 20 اہداف پر حملے کئے ہیں۔

دُور مار  میزائل

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق خطّے میں جھڑپوں کے وسیع پھیلاو کے  تناظر میں، آئی آر جی سی نے اردن میں واقع امریکی الازراق اڈے پر دُور مار میزائل گرائے ہیں۔ حملے میں  الازراق اڈے کے چار مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا  گیا ہے جن میں F-35 لڑاکا طیاروں کے ہینگر اور ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز بھی  شامل ہے۔

اردن کی فوج نے کہا  ہےکہ حملے ناکام بنائے جانے کے دوران میزائلوں کا ملبہ گرا ہے  لیکن کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دریں اثنا، امریکی سینٹرل کمانڈ 'سینٹ کوم'نے کہا ہے کہ ہم نے امریکی آرمی اپاچی ہیلی کاپٹر کی تباہی  کے جواب میں ایران کے خلاف جاری حملے مکمل کر لئے ہیں۔

سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق سینٹ کوم کے دستوں نے فضائی قوتوں اور نیوی کے لڑاکا طیاروں سے  فائر کردہ حساس گولہ بارود  کے ذریعے خلیج ہرمز کے قریب ایرانی فضائی دفاع مراکز، زمینی کنٹرول اسٹیشنوں اور نگرانی ریڈار کے مقامات پر حملے کئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے  کہ یہ آپریشن، خطے کے پانیوں سے گزرنے والے امریکی فوجی جہازوں اور بین الاقوامی تجارتی جہازوں پر، حالیہ حملوں کا 'مناسب جواب' تھا۔

ایک امریکی عہدیدار نے ابتدائی اندازوں کے  حوالے سے کہا ہے کہ ایران کے داغے گئے تقریباً تمام میزائلوں اور ڈرونوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔تاحال کسی  امریکی اہلکارکے زخمی ہونے یا امریکی ٹھکانوں کو  نقصان پہنچنے  کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دریافت کیجیے
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
ایران: 'دشمن کے اڈّوں' پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ترین سطح پر آگئی
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے
ونیزویلا میں دو زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,118 تک پہنچ گئی ہے - حکومتی عہدیدار
اگر ایران نے انہیں نشانہ بنایا تو امریکہ ایران کو 'تباہ اور ختم' کر دے گا
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا