ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے میں ترکیہ کا کردار اہم رہا ہے:امریکی عہدےدار
امریکی عہدےدار  نے بتایا  کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان، وزیر خارجہ خاقان فدان  اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم کالین  سب بہت قریبی طور پر شامل رہے ہیں اور انہوں نے ہمارے ساتھ واقعی  تعاون کر کے شاندار کام کیا ہے
غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے میں ترکیہ کا کردار اہم رہا ہے:امریکی عہدےدار
ایردوان / AP
15 جنوری 2026

ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

  بتایا گیا ہے کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس علاقے کے لیے منصوبہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

 امریکی عہدےدار  نے بتایا  کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان، وزیر خارجہ خاقان فدان  اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم کالین  سب بہت قریبی طور پر شامل رہے ہیں اور انہوں نے ہمارے ساتھ واقعی  تعاون کر کے شاندار کام کیا ہے ۔

اہلکار نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں شامل کرنا بہت اہم ہے۔

اس عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ ترکی اور اسرائیل اپنے کشیدہ تعلقات کو دوبارہ تعمیر کرنا شروع کریں، اور مزید کہا کہ واشنگٹن سمجھتا ہے کہ ایسی تبدیلی ممکن ہے۔

یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کا فریم ورک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جس میں عسکریت پسندی سے پاک   حکمرانی اور تعمیرِ نو پر توجہ دی جائے گی۔

وٹکوف نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ دوسرا مرحلہ غزہ میں عبوری ٹیکنوکریٹک فلسطینی انتظامیہ، قومی کمیٹی  برائے  غزہ انتظامیہ  قائم کر نے کا  ارادہ  رکھتے ہوئے  غزہ کو مکمل طور سے  اسلحے سے پاک کرنا  اور اس  کی  تعمیر نو کا آغاز کرنے پر مشتمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ توقع کرتا ہے کہ حماس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرے گی، جن میں "آخری یرغمالی کی فوری واپسی شامل ہے لیکن  اگرایسا نہ ہوا تو اُسے سنگین نتائج  کا سامنا کرنا ہوگا۔

 

دریافت کیجیے
انقرہ، مصر کے تعاون کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا چاہتا ہے: اردوعان
شام کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری امن کی ضمانت ہے:ترکیہ
سعودی-ترک سرمایہ کاری فورم شروع ہو گیا
ترک مرکزی بینک کے نائب گورنرز کی تقرری،ایردوان نے منظوری دےدی
ترکیہ: جمہوریہ کانگو کے ساتھ اظہارِ تعزیت
ترکیہ: اسرائیلی کاروائیاں بین الاقوامی کوششوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
مشرق وسطی کو اپنے خود کا شمولیتی سلامتی معاہدے کی ضرورت ہے
ترکیہ۔نائیجیریا معاہدے، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
ترکیہ: فیدان۔حماس ملاقات
موجودہ سیاسی موقف کے تحت ترکیہ کی یورپی یونین میں شمولیت ناممکن ہے
ایردوان کا خطہ بلقان کے اعلی سفارتکاروں کے ساتھ باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
ترکیہ کے سنٹرل ینک کے ذخائر پہلی بار 200 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئے
ترکیہ عالمی نظام کی بدلتی ہوئی شکل میں ایک مرکزی طاقت کے طور پر ابھرے گا: صدر ایردوان
غزہ کے لیے امن و امان کے  تمام منصوبوں کو اہم سمجھتے ہے: ایردوان
فیدان کی امریکی سفیر سے ملاقات، شام سے متعلق غور
داعش کے دہشتگردوں کو رہا کروانے کا الزام بے بنیاد ہے:حکومت ترکیہ
ترکیہ کا شام میں فائر بندی اور مکمل انضمام معاہدے کا خیر مقدم
ترکیہ: اردوعان۔شراع ملاقات
ترکیہ عالمی سمندری تحفظ معاہدے میں شامل ہو گیا جو کہ نافذ ہونے والا ہے
ترک سفیر کی امریکی سینیٹر سے ملاقات، باہمی امور پر بات چیت