مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکہ نے سعودی عرب سے سفارتی عملے کے اہل خانہ کو واپس بلالیا
امریکی  امور خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے غیر ہنگامی نوعیت کے امریکی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو بڑھتے ہوئے خطے کے سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دیا ہے
امریکہ نے سعودی عرب سے سفارتی عملے کے اہل خانہ کو واپس بلالیا
امریکی سفارت خانہ / Reuters
9 مارچ 2026

امریکی  امور خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے غیر ہنگامی نوعیت کے امریکی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو بڑھتے ہوئے خطے کے سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

ایک مختصر بیان میں اتوار کو کہا گیا کہ یہ فیصلہ امریکی شہریوں اور سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا، جب کہ سیکیورٹی صورتحال میں جاری پیش رفت جاری ہے۔

امور خارجہ  نے ان مخصوص خطرات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں جن کی بنیاد پر یہ حکم جاری کیا گیا، تاہم یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پورے خطے میں عسکری اور سیکیورٹی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مشابہہ حالات میں، امریکہ عام طور پر اُن ملکوں میں غیر ضروری عملے کی موجودگی کم کر دیتا ہے جہاں ممکنہ سیکیورٹی خطرات ہوں، جبکہ اپنے مشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے بنیادی سفارتی عملہ برقرار رکھا جاتا ہے۔

اتوار کو سعودی عرب نے کہا کہ الخرج صوبے میں ایک مقذوفہ گرنے سے دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

 یاد رہے کہ  ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے  ہمسایہ  ممالک سے حملوں پر معافی مانگی تھی لیکن بعد میں کہا کہ اگر یہ ریاستیں ایران کے خلاف حملے کے لیے استعمال کی جائیں تو ایران جواب دینے پر مجبور ہوگا۔

 

دریافت کیجیے
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ
سعودی پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر رات کو حملہ، ایران پر جوابی کاروائی
امریکی-اسرائیلی حملوں میں ایران کے ہوائی اڈوں اور سول مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
اسرائیل: ہم نے شیراز میں ایران کی پیٹروکیمیکل فیکڑی کو نشانہ بنایا ہے
مشرق وسطی امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار " کلیدی سطح" تک پہنچ گیا ہے
اسرائیل کا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس نشانہ بن گیا
عالمی ادارۂ صحت: غزہ سے طبی انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
ترکیہ-سعودی عرب معاہدہ۔ٹرانزٹ تجارت کا آغاز
لوہانسک میں یوکریینی حملے سے درجنوں کان کن زیر زمین محصور ہو گئے
غزّہ میں ایسٹر: تصاویر کے آئینے میں