امریکی فوج نے منشیات سے لدا ایک اور جہاز تباہ کر دیا ہے: پینٹاگون

حملہ تیز رفتار اور مہلک تھا اور اس میں دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم 'ڈی ٹی او' کے جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے: پیٹ ہیگسیتھ

US carries out another strike on a vessel in the Eastern Pacific / Reuters

امریکہ وزارتِ دفاع 'پینٹاگون' کے سربراہ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ نے مشرقی بحرالکاہل میں "منشیات کی اسمگلنگ" میں ملوث ایک اور جہاز پر حملہ کیا ہے ۔

بدھ کے روز ایکس سے جاری کردہ بیان  میں ہیگستھ نے کہا  ہےکہ حملہ تیز رفتار اور مہلک تھا اور اس میں دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم 'ڈی ٹی او' کے جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے"۔

ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق  یہ جہاز "منشیات کی اسمگلنگ کے ایک معروف  راستے" پر سفر کر رہا تھا اور اس میں منشیات موجود تھیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ  "حملہ بین الاقوامی پانیوں میں کیا گیا ہے اور حملے کے وقت جہاز پر منشیات کے تین دہشت گرد موجود تھے ۔ تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا  ہےاور  حملے میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا"۔

یہ حملہ ٹرمپ انتظامیہ کی "انسدادِ منشیات "  مہم کا حصہ ہے  اورمنشیات کی اسمگلنگ کرنے والی  مشتبہ کشتیوں پر امریکہ کی تازہ ترین کارروائی کی نشاندہی کرتا ہے ۔