صدر ایردوان کی لیبیا کے سربراہ عبدالحمید دبیبہ سے ٹیلی فونک بات چیت

ترکیہ اور لیبیا نے جولائی 2025 میں کان کنی، توانائی اور بنیادی ڈھانچے میں تعاون پر مبنی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے

By
Turkish President Recep Tayyip Erdogan meets with Libyan PM Abdul Hamid Dbeibeh within the 4th edition of the Antalya Diplomacy Forum [FILE]. / AA

صدر رجب طیب اردوان اور لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترکیہ محکمہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایردوان نے الدبیبہ کو بتایا کہ انقرہ لیبیا میں ہونے والی پیش رفت کا "قریبی جائزہ لے رہا ہے" اور "سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔"

ترک صدر نے مختلف شعبوں، خاص طور پر توانائی کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک مشرقی بحیرہ روم میں اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

ترکیہ اور لیبیا نے جولائی 2025 میں کان کنی، توانائی اور بنیادی ڈھانچے میں تعاون پر مبنی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے پر ترکیہ کی غیر ملکی اقتصادی تعلقات بورڈ (DEIK)، ترکیہ-لیبیا بزنس کونسل، لیبیا کی نیشنل مائننگ کارپوریشن، لیبیا کی جنرل اتھارٹی برائے نمائش و کانفرنسز اور اعمار لیبیا ہولڈنگ کمپنی نے دستخط کیے۔

اس معاہدے کامقصد ان تین شعبوں میں دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانا بھی ہے۔