ترکیہ میں خواتین کے خلاف تشدد پر عدم برداشت کی پالیسی
ثقافت
3 منٹ پڑھنے
ترکیہ میں خواتین کے خلاف تشدد پر عدم برداشت کی پالیسیوزارت خاندانی و سماجی خدمات خواتین کے خلاف تشدد کو قصداً ایک  رویہ قرار دیتی ہے جو عورت کو جسمانی، جنسی، نفسیاتی یا معاشی نقصان پہنچاتا ہے۔ اس قسم کا تشدد گھر، کام پر یا معاشرے کے کسی بھی حصے میں ہو سکتا ہے
خواتین / Reuters
26 نومبر 2025

وزارت خاندانی و سماجی خدمات خواتین کے خلاف تشدد کو قصداً ایک  رویہ قرار دیتی ہے جو عورت کو جسمانی، جنسی، نفسیاتی یا معاشی نقصان پہنچاتا ہے۔ اس قسم کا تشدد گھر، کام پر یا معاشرے کے کسی بھی حصے میں ہو سکتا ہے۔

خواتین کے خلاف تشدد؛ یہ خواتین کے بنیادی حقوق جیسے زندگی کا حق، ذاتی تحفظ، جسمانی و نفسیاتی سالمیت، اور معاشی و سماجی زندگی میں حصہ لینے کا حق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

وزارت خاندان و سماجی خدمات کا ادارہ برائے  تحفظ   نسواں   ترکیہ میں خواتین کے خلاف تشدد کے خلاف قومی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کا ذمہ دار ہے۔

وزارت کے پاس اس موضوع پر خصوصی کارپوریٹ سروس یونٹس موجود ہیں۔

تشدد کی روک تھام اور نگرانی کے مراکز

تشدد کی روک تھام اور نگرانی کے مراکز سماجی خدمت کی تنظیموں کے طور پر کام کرتے ہیں جو نگرانی اور معاونت کی خدمات فراہم کرتے ہیں تاکہ تشدد کو روکا جا سکے اور حفاظتی اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔ یہ مراکز تشدد کے شکار افراد کو نفسیاتی و سماجی معاونت، قانونی مدد، تعلیم، صحت ، معاشی معاونت، اور خواتین کے  مسافر خانوں میں رہائش جیسی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ یہ مراکز 81 صوبوں میں 86 تنظیموں کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہیں۔

خواتین کے مسافر خانے

خواتین کے  مسافر خانے  رہائشی سماجی خدمات کے ادارے ہیں جو تشدد کی شکار خواتین اور ان کے بچوں کی حفاظت کے لیے کام کرتے ہیں۔ شیلٹر سروسز کے علاوہ، یہ ادارے خواتین کے نفسیاتی اور معاشی مسائل کے حل تلاش کر کے بااختیار بنانے کے عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ وزارت سے منسلک 112 خواتین کے لیے مسافر خانے  ہیں اور جو لوگ اس سہولت  سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ متعلقہ ادارے  کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

  سماجی خدمت  برائے انسداد تشدد  کے رابطہ مراکز

وزارت نے کہا کہ تشدد کے متاثرین کو رہنمائی اور مشاورت کی خدمات ضلعی سطح پر متعلقہ ادارے کے ساتھ مربوط خدمات کے طور پر  فراہم کی جاتی ہیں اور اس تناظر میں ملک بھر میں 432  مراکز  کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی کہا گیا کہ متاثرین کی معاونت کے نظام خواتین کے خلاف تشدد کے خلاف جنگ میں ہنگامی مداخلت اور درخواست کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

ہیلو  183 انسداد تشدد ہاٹ لائن

ہیلو 183 لائن کے ذریعے ہنگامی ردعمل، رہنمائی اور مشاورت کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں، جو تشدد کے شکار افراد کو 24/7  سہولت  فراہم کرتی ہے۔

 

خواتین کی معاونت (KADES) موبائل ایپلیکیشن

KADES ایک موبائل ایپلیکیشن ہے جو اسمارٹ فونز پر ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے اور صرف خواتین کے لیے دستیاب ہے۔ درخواست میں "مدد مانگنے" کے بٹن کو دبانے کے بعد، قریبی قانون نافذ کرنے والے افسران کو مختصر وقت میں متاثرہ کے مقام پر بھیج دیا جاتا ہے۔ 

 

دریافت کیجیے
نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
امریکہ خطے میں جو چاہے تعینات کر لے ہم خوفزدہ نہیں ہونگے:ایران
مودی کا دورہ ملائیشیا،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
سام سنگ نےچھٹی نسل کی ہائی بینڈ ودتھ میموری کی تیاری شروع کر دی
سوڈان میں آر ایس ایف کے اسپتال پر حملے،سعودی عرب کی مذمت
بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسرائیل کا 'توسیعی منصوبہ' مشرق وسطی اور ایران کو کمزور کرنے کا ہدف ہے، عراقچی
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا