امریکہ، بھارت کے ہاتھ 93 ملین ڈالر کی عسکری فروخت کرے گا

امریکہ  نے بھارت کے ہاتھ 93 ملین ڈالر مالیت کے جیولن اینٹی ٹینک میزائل سسٹموں اور ایکس کیلیبر گولہ بارود کی فروخت کی منظوری دے دی

By
جیولین میزائل اور ایکسکیلیبر گولے بھارت کی جنگی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے ہیں۔ [فائل فوٹو] / AP

امریکہ وزارتِ خارجہ  نے بھارت کے ہاتھ 93 ملین ڈالر مالیت کے جیولن اینٹی ٹینک میزائل سسٹموں اور ایکس کیلیبر کروز گولہ بارود کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

امریکہ دفاعی تحفظ تعاون ایجنسی 'DSCA' نے  بروز بدھ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ، واشنگٹن کے 'بیرون ملک عسکری فروخت پروگرام' کے تحت بھارت کو کی گئی پہلی  فروخت ہے۔صدر ٹرمپ  کی طرف سے بھارتی درآمدی سامان پر 50 فیصد محصولات لگانے کے بعد اگست سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

یہ پیش رفت  رواں مہینے میں بھارت کی طرف سے، اپنے مقامی تیجس طیاروں کے لئے  جنرل الیکٹرک کے تیار کردہ ،لڑاکا طیارہ انجنوں کا آرڈر دینے  کے بعد سامنے آئی ہے ۔

DSCA نے جاری کردہ  بیان میں کہاہے کہ " مذکورہ  فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کے حق میں ہے۔ یہ فروخت،  امریکہ۔بھارت اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی اور،  انڈو پیسیفک اور جنوبی ایشیا  میں سیاسی استحکام، امن اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے  ایک اہم قوّت اور  دفاعی شراکت دار ملک، بھارت   کی سیکورٹی کو بہتر بنائے گی ۔

DSCA نے کہا  ہےکہ بھارتی حکومت نے 216  ایکس کیلیبر ٹیکٹیکل ایمونیشن  اور 100 عدد  جیولن سسٹم خریدنے کی درخواست کی تھی۔ بھارت پہلے ہی اپنی M-777 ہوِٹزر توپوں میں ایکس کیلیبر گولہ بارود استعمال کرتا ہے۔