پاکستان
1 منٹ پڑھنے
خامنہ آئی کی موت سےحالات بگڑ گئے،شمالی علاقہ جات میں کرفیو نافذ
پاکستانی حکومت نے گزشتہ  روز فوج طلب کر کے شمالی گلگت بلتستان کے کئی حصوں میں تین روزہ کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔
خامنہ آئی کی موت سےحالات بگڑ گئے،شمالی علاقہ جات میں کرفیو نافذ
پاکستان / AA
3 مارچ 2026

پاکستانی حکومت نے گزشتہ  روز فوج طلب کر کے شمالی گلگت بلتستان کے کئی حصوں میں تین روزہ کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔

حکومتی بیان کے مطابق، یہ اقدام ایران کے  رہبر اعلی  علی خامنہ ای کی امریکی-اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے خلاف ہونے والے ہلاکت خیز احتجاج کے بعد کیا گیا۔

گزشتہ رو  ملک بھر میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، جس کے نتیجے میں حکام نے امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کے گرد سکیورٹی سخت کر دی۔

گلگت، اسکردو اور شگر اضلاع میں کرفیو نافذ کیا گیا، جہاں جھڑپوں کے دوران کم از کم 11 مظاہرین اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہوئے۔

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ایک احتجاج کے دوران 10 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ  اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف جاتے ہوئے دو مزید مظاہرین ہلاک ہوئے۔

حکومت نے خبردار کیا کہ خامنہ ای کی ہلاکت کی مذمت میں ہونے والے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے درمیان صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

 

دریافت کیجیے
پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں 54 فیصد اضافے  نے عوام کو سخت دھچکہ پہنچایا ہے
پاکستان۔افغانستان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے
پاکستانی فوج کا آپریشن ، 13 دہشت گرد ہلاک
پاکستان ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے ساتھ مشرق وسطی جنگ پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا
پاک-افغان جنگ بندی میں ترکیہ کا کردار قابل تعریف ہے:شریف
مرکزِ بحالی پر پاک فوج کے مبینہ حملے میں 400 افراد ہلاک ہونے کا دعوی
افغانستان کے ساتھ سرحدی تنازعات میں اضافے کے وقت پاکستان کا قندھار پر حملہ
پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف
پاکستان کے کابل اور افغان سرحدی صوبوں پر تازہ فضائی حملے
پاکستان کا افغان چوکیوں پر حملہ،متعدد افغان فوجی ہلاک
سرحدی جھڑپوں میں 415 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں:پاکستان
پاکستان: خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے
پاکستان کے فضائی آپریشن میں ہفتے کی رات تک 352 افغان فوجی اور طالبان ہلاک
پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں جاری
افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے331 اہلکار و خوارج ہلاک
پاکستان نے افغانستان سرحد پر تناؤ کے درمیان ڈرون حملے ناکام بنا دیے
ایران نے افغانستان-پاکستان تنازعے میں ثالثی کی پیشکش کر دی
پاکستان نے  افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع کر دیا
پاکستان کے افغانستان کے دہشت گرد اہداف پر حملے،طالبان کی مذمت
پاکستان میں دہشت گرد حملوں اور جوابی کارروائیوں میں درجنوں فوجی شہید اور دہشت گرد ہلاک