ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترک کشتی پر حملہ،1 ماہی گیر ہلاک 4 زخمی
ترک ساحلی محافظوں کے ایک بیان کے مطابق، جزیرہ نما کریمیا کے قریب مبینہ حملے کے بعد بحیرہ اسود  میں ترکیہ کی ایک ماہی گیر کشتی ڈوب گئی ، جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں
ترک کشتی پر حملہ،1 ماہی گیر ہلاک 4 زخمی
ترک کشتی

ترک ساحلی محافظوں کے ایک بیان کے مطابق، جزیرہ نما کریمیا کے قریب مبینہ حملے کے بعد بحیرہ اسود  میں ترکیہ کی ایک ماہی گیر کشتی ڈوب گئی ، جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

کوسٹ گارڈ نے جمعہ کو بتایا کہ انہیں معلومات ملی تھیں کہ جمعرات کے روز سیواستوپول کے ساحل کے قریب ترک پرچم بردار  ماہی گیر کشتی "DURU 67" پر حملہ کیا گیا تھا۔

اس واقعے کے نتیجے میں یہ کشتی بعد میں ڈوب گئی۔

قریب ہی موجود مچھلی پکڑنے والی ایک دوسری کشتی، "BURAK KAYA" نے زخمی ماہی گیروں کو نکالنا اور انہیں ترکیہ کے بحیرہ اسود کے ساحل کی طرف منتقل کرنا شروع کیا۔

اس منتقلی کے دوران، زخمی ماہی گیروں میں سے ایک، جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ترک کوسٹ گارڈ نے شمالی بندرگاہ Inebolu سے ایک بحری جہاز، طبی عملہ اور بچاؤ کی ٹیمیں روانہ کیں۔

حکام نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ کے جہاز نے بندرگاہ سے تقریباً 115 ناٹیکل میل دور ماہی گیر کشتی تک رسائی حاصل کی اور زخمی ماہی گیروں کو طبی علاج کے لیے منتقل کیا۔

زخمیوں کو واپس اینبولو لایا گیا، جہاں انہیں صحت کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ترک کوسٹ گارڈ نے جاں بحق ہونے والے ماہی گیر کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

بیان میں اس حملے کے ذمہ دار فریق کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اور اس حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات دستیاب نہیں تھیں۔

 

 

دریافت کیجیے
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
ایران نے بندر عباس میں امریکی ڈرون مار گرایا
اسرائیل کا  غزہ پر حملہ، 9 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی ہلاک
ایران: 'دشمن کے اڈّوں' پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ترین سطح پر آگئی
اسلام آباد:او آئی سی ممالک کا خواتین وزارتی اجلاس
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
امریکی افواج کا جنوبی ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
ایران نے ہرمز بند کر دیا، ہمسایہ ممالک پر حملے
ایران کے سپریم لیڈر نے علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کی عہد کیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے