ثقافت
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کی تعداد 2025 میں 25.2 فیصد تک بڑھ گئی
ترکیہ  سے ہجرت کرنے والوں  میں  سب سے زیادہ ہجرت 25-29 سال کے گروپ  نے کی جو 14.3 فیصد  بنتا ہے۔ اس کے بعد 20-24 سال (12.5 فیصد) اور 30-34 سال (12 فیصد) کے گروپس ہیں۔
ترکیہ نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کی تعداد  2025  میں 25.2 فیصد تک بڑھ گئی
مہاجرین (اے پی)

ترکیہ محکمہ  شماریات نے 2025 کے سال کے بین الاقوامی نقل مکانی  کے اعدادوشمار  جاری کیے ہیں۔

اس کے مطابق، 2025 میں ترکیہ نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد گزشتہ  سال کے مقابلے میں 25.2 فیصد بڑھ کر 393,829 ہوگئی۔ ان میں 56.6 فیصد مرد اور 43.4 فیصد خواتین ہیں۔ بیرونِ ملک سے ترکیہ منقل ہونے والے افراد میں 91,952 ترک شہری اور 301,877 غیرملکی شہری  ہیں۔

دوسری طرف، بیرونِ ملک جانے والے افراد کی تعداد 2024 کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہو کر 403,216 ریکارڈ ہوئی۔ اس میں 55.3 فیصد مرد اور 44.7 فیصد خواتین تھیں۔ بیرونِ ملک جانے والے افراد میں 155,119 ترک شہری اور 248,097 غیرملکی شہری درج کیے  ہیں۔

ترکیہ  سے ہجرت کرنے والوں  میں  سب سے زیادہ ہجرت 25-29 سال کے گروپ  نے کی جو 14.3 فیصد  بنتا ہے۔ اس کے بعد 20-24 سال (12.5 فیصد) اور 30-34 سال (12 فیصد) کے گروپس ہیں۔

سب سے زیادہ نقل مکانی استنبول میں ہوئی

2025 میں ترکیہ آنے والوں کی صوبوں کے لحاظ سے تقسیم پر نظر ڈالنے پر معلوم ہوا کہ استنبول نے 42.2 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ ہجرت قبول کی۔ استنبول کے بعد 9.1 فیصد کے ساتھ انطالیہ، 6.7 فیصد کے ساتھ انقرہ، 3.1 فیصد کے ساتھ ازمیر اور 2.9 فیصد کے ساتھ برصا کا نمبر آتا ہے۔

جب  ترکیہ  سے نقل مکانی کرنے والوں کی صوبوں کے لحاظ سے تقسیم دیکھیں تو استنبول 35.4 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ  نقل مکانی  کرنے والا صوبہ رہا۔ استنبول کے بعد 8.7 فیصد کے ساتھ انقرہ، 6.5 فیصد کے ساتھ انطالیہ، 4.3 فیصد کے ساتھ مرسِن اور 3.7 فیصد کے ساتھ ازمیر آئے۔

سب سے زیادہ  نقل مکانی  ترکمانستان سے ہوئی

2025 میں ملک میں آنے والے غیرملکی شہریوں میں پہلی پوزیشن 23.4 فیصد کے ساتھ ترکمانستان کے شہریوں کی رہی۔ اس کے بعد 8.3 فیصد کے ساتھ آذربائیجان، 6.9 فیصد کے ساتھ ازبکستان، 6.1 فیصد کے ساتھ مصر اور 5.8 فیصد کے ساتھ افغانستان کے شہری آئے۔

ترکیہ سے ہجرت کرنے والے غیرملکی باشندوں میں پہلی پوزیشن 15.7 فیصد کے ساتھ عراق کے شہریوں کی رہی۔ اس کے بعد 11.2 فیصد کے ساتھ افغانستان، 7.6 فیصد کے ساتھ روس، 6.3 فیصد کے ساتھ ایران اور 5.7 فیصد کے ساتھ ترکمانستان کے شہری  تھے۔

 

دریافت کیجیے
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
ایران نے بندر عباس میں امریکی ڈرون مار گرایا
اسرائیل کا  غزہ پر حملہ، 9 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی ہلاک
ایران: 'دشمن کے اڈّوں' پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ترین سطح پر آگئی
اسلام آباد:او آئی سی ممالک کا خواتین وزارتی اجلاس
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
امریکی افواج کا جنوبی ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
ایران نے ہرمز بند کر دیا، ہمسایہ ممالک پر حملے
ایران کے سپریم لیڈر نے علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کی عہد کیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے