سیاست
2 منٹ پڑھنے
مراکشی عہدیدار: غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنا مشترکہ ذمہ داری ہے
ہمارا ملک کبھی بلیک میل یا زبردستی کے تحت عمل نہیں کرتا۔ ہماری کوششوں کا بنیادی محرک ہمیشہ ہماری وابستگیاں اور ذمہ داری کا احساس رہا ہے، عہدیدار
مراکشی عہدیدار: غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنا مشترکہ ذمہ داری ہے
تارکین وطن (رائٹرز)

مراکشی سرکاری خبر رساں ایجنسی MAP سے بات کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے والے ایک حکومتی عہدیدار نے کہا کہ مراکش غیر قانونی ہجرت کے خلاف کوششوں کے تناظر میں "خودمختار، وفادار اور ذمہ دار شریک" رہنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

عہدیدار نے کہا مراکِش نے کبھی بھی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکایا،: "ہمارا ملک کبھی بلیک میل یا زبردستی کے تحت عمل نہیں کرتا۔ ہماری کوششوں کا بنیادی محرک ہمیشہ ہماری وابستگیاں اور ذمہ داری کا احساس رہا ہے۔"

عہدیدار نے زور دیا کہ غیر قانونی ہجرت کے خلاف مقابلہ ایک مشترکہ ذمہ داری کا تقاضا کرتا ہے۔

عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ نقل مکانی  کا مسئلہ پیچیدہ نوعیت کا ہے اور تمام فریقین کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں؛ مراکش نے اس معاملے میں اپنا حصہ بھرپور طور پر نبھایا ہے۔

"ہسپانیہ کے ساتھ تعاون مثال ہے"

عہدیدار نے کہا کہ ان کی جانب سے دکھائی گئی کوششوں کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں، انہوں نے مزید یوں کہا:"یہ وابستگی ہر ایک کے لیے ٹھوس نتائج کے ساتھ واضح  ہوتی ہے؛ بعض لوگ حاصل شدہ  اس بڑی کامیابی کی وسعت کو محسوس کیے بغیر اسے معمول کا معاملہ سمجھ لیتے ہیں... اسی مقصد کے لیے اہم انسانی، فنی اور مالی وسائل متحرک کیے گئے ہیں۔ مراکش اور ہسپانیہ کی حکومتوں کے درمیان تعاون اس  لحاظ سے ایک مثال تشکیل دیتی  ہے۔"

گزشتہ دو برسوں میں ڈیڑھ لاکھ سے  زائد افراد کی نقل مکانی کا سد باب کیا گیا

میدان کے اعداد و شمار سے آگاہ کرتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ غیر قانونی ہجرت کے خلاف کوششوں کے نتیجے میں 2024 میں 79 ہزار اور 2025 میں 74 ہزار غیر قانونی ہجرت کی کوششیں روکی گئیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ ہمہ وقت آپریشنز میں 2024 اور 2025  میں 632 انسانی اسمگلنگ نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا گیا، اور اسی دورانیے میں سمندری آپریشنز کے ذریعے 32 ہزار سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے سے بچایا گیا۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا
آبنائے ہرمز بہت جلد کھل جائے گی: ٹرمپ
روس: جولائی میں ماسکو پر 6,000 سے زیادہ ڈرون حملے کیے گئے
ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریئٹ میزائل سسٹم لائسنس دینے پر اتفاق کیا ہے، زیلینسکی
فرانسیسی صدر میکرون کا ترکیہ سے آگ بجھانے والے طیارے روانہ کرنے کا شکریہ
متحدہ عرب امارات کی مغربی کنارے پر دو مساجد کو نذر آتش کیے جانے کی مذمت
رومانیہ نے دو دنوں میںفضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواز میں دوسرا ڈرون مار گرایا
ٹرمپ نیتن یاہو کی ترکیہ کو F-35 کی فروخت کی مخالفت پر طیش میں ہیں: رپورٹ
امریکہ نے ایران پر حملوں کو معطل کر دیا: رپورٹ
F-35 سے لیکر بحیرہ اسود تک: نیٹو انقرہ سمٹ کے اہم نتائج
"اجلاس اچھا رہا"بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں:ٹرمپ
نیٹو انقرہ سمٹ کا اختتامی اعلامیہ جاری
ٹرمپ: ہم ایردوان کے ساتھ ایف-35 کے معاملے پر بات کریں گے
ترک وزیر خارجہ فیدان: یورپی سلامتی کو یورپی یونین تک محدود نہیں کیا جا سکتا
فیدان  کے انقرہ میں نیٹو سمٹ سے قبل امریکی سینیٹرز سے مذاکرات
یورپ انقرہ میں نیٹو اجلاس کو ٹرمپ کو اجتماعی دفاع میں اپنی دلچسپی دکھانے کا ،مظاہرہ کرے گا: جرمنی
انقرہ میں نیٹو سمٹ سے قبل پوتن اور ٹرمپ کی یوکرین کے معاملے پر بات چیت
اسرائیل حکومت اپنی بگڑتی ساکھ کو بچانے کے لیے نئے دشمن کی متلاشی ہے، ترک وزیر خارجہ
روس اور امریکہ پر  عظیم جوہری طاقتیں ہونے کے ناطے عالمی سلامتی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پوتن
ایردوان اور میلونی نے انقرہ نیٹو سمٹ سے قبل دفاعی روابط پر بات چیت کی