ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان کی بلقانی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات

خاقان فدان نے بوسنیا ہرزیگووینا، سربیا، شمالی مقدونیہ، اور مونٹی نیگرو کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کی ہیں: ترکیہ وزارتِ خارجہ

Foreign Minister Hakan Fidan is pictured with Bosnia and Herzegovina’s Foreign Minister Elmedin Konakovic in Istanbul during the Balkan Peace Forum. / Anadolu Agency

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے، استنبول میں منعقدہ "بلقان امن پلیٹ فورم  وزرائے خارجہ اجلاس" کے دوران، بوسنیا  ہرزیگووینا، سربیا، شمالی مقدونیہ، اور مونٹی نیگرو کے وزرائے خارجہ  کے ساتھ  دو طرفہ   ملاقاتیں کی ہیں۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے سرکاری ایکس پلیٹ فورم کے جاری کردہ بیان کے مطابق خاقان فیدان نے، بروز ہفتہ،  بوسنیا و ہرزیگووینا کے ایلمیدین کوناکووچ، سربیا کے مارکو دورچ، شمالی مقدونیہ کے تیمکو موچنسکی اور مونٹی نیگرو کے اروین ابراہیمووچ سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقاتیں، ترکیہ کی کوششوں سے استنبول سے شروع کئے گئے  اور متعدد بلقانی ممالک کی شرکت سےمنعقدہ،"بلقان امن پلیٹ فورم" کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہیں ۔

اس پلیٹ فورم کا مقصد علاقائی ممالک کے درمیان مکالمے، باہمی اعتماد اور تعاون کو مضبوط بنانا اور مشترکہ علاقائی مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنا  ہے۔