کھیل
2 منٹ پڑھنے
اٹلی: اسرائیل پر پابندی لگائی جائے
اسرائیل کی، بین الاقوامی میچوں میں، شرکت پر  پابندی لگائی جائے: اے آئی اے سی
اٹلی: اسرائیل پر پابندی لگائی جائے
اٹلی بمقابلہ اسرائیل یوفا نیشنز لیگ میچ سے قبل اودین میں فلسطین کے حق میں مارچ / AA

اٹلی کے فٹبال کوچوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کی، بین الاقوامی میچوں میں، شرکت پر  پابندی لگائی جائے۔

اٹلی کی خبر رساں ایجنسی ANSA کے مطابق اٹلی کی کوچ سوسائٹی 'اے آئی اے سی' نےمنگل کے روز اطالوی فٹبال فیڈریشن (FIGC) کے صدر گیبریل گراوینا کو ارسال کردہ  خط میں مطالبہ کیا ہے کہ " غزہ کے لیے کارروائی کی جائے" ۔

 مراسلے میں UEFA اور FIFA سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ،اسرائیل کی بین الاقوامی میچوں میں شرکت پر پابندی کی   تجویز پیش کریں۔

اطالوی قومی فٹبال ٹیم، ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں  فٹبال عالمی کپ  کے کوالیفائنگ میچوں میں  اسرائیلی ٹیم  کا سامنا کرے گی۔

رینزو اولیویری  کی زیرِ قیادت 'کوچ سوسائٹی ' نےکہا ہے کہ یہ "محض ایک علامتی قدم  ہی  نہیں ہے  بلکہ ایک ضروری ترجیح بھی " ہے۔ یہ ایک "اخلاقی فریضہ" ہے جس کا اظہار ٹیم کی پوری  قیادت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

اولیویری نے کہا ہے کہ"کھیلوں کی بنیاد میں کارفرما انسانی اقدارہمیں مجبور کرتی ہیں کہ ہم ایسے خوفناک نتائج کے حامل ظلم و جبر کی مخالفت کریں "۔

واضح رہے کہ اسرائیل، اکتوبر 2023 سے غزہ میں 62,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل  کر چُکا ہے۔ حملوں میں پورے  علاقے کو قصداً تباہ کر چکا ہے اور علاقے کے لئے خوراک کی ناکہ بندی کر کے فلسطینیوں کو ارادی قحط  کا محکوم بنائے ہوئے ہے۔

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر