مرکزی میکسیکو میں فٹبال اسٹیڈیم پر مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک
گواناجواتو صنعتی طور پر ترقی کر رہا ہے اور کئی مقبول سیاحتی مقامات کا مرکز بھی ہے، قتل و غارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جتھوں کی لڑائیوں کی وجہ سے یہ ملک کی سب سے مہلک ریاست بھی ہے۔
ممقامی حکام کے مطابق اتوار کو وسطی میکسیکو کی ریاست گواناجواتو میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں مسلح حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
دفترِمیئر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بیان کے مطابق "11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 10 موقع پر ہلاک ہوئے اور ایک شخص ہسپتال میں طبی امداد کے دوران چل بسا۔"
12 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔"
اسی شہر میں ہفتہ کی رات چار تھیلوں سےانسانی باقیات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
گواناجواتو صنعتی طور پر ترقی کر رہا ہے اور کئی مقبول سیاحتی مقامات کا مرکز بھی ہے، قتل و غارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جتھوں کی لڑائیوں کی وجہ سے یہ ملک کی سب سے مہلک ریاست بھی ہے۔
میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباوم نے سال کے آغاز میں کہا تھا کہ 2025 میں میکسیکو کی قاتلانہ وارداتوں کی شرح ایک دہائی میں اپنی کم ترین سطح تک پہنچ گئی ہے، جو ان کی انتظامیہ کی قومی سلامتی حکمت عملی کا نتیجہ بتائی جاتی ہے۔