پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاک بحریہ کا آپریشن، بحیرہ عرب میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات قبضے میں لے لیں
مریکی کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے بحیرہ عرب سے 97 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے
پاک بحریہ کا آپریشن، بحیرہ عرب میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات قبضے میں لے لیں
پاک بحریہ . / Reuters Archive
23 اکتوبر 2025

امریکی کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے بحیرہ عرب سے 97 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے۔

سی ایم ایف نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے کیا تھا جو سعودی قیادت میں کمبائنڈ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف) 150 کے فوکسڈ آپریشن "المسمک" کا حصہ تھا۔

 "48 گھنٹوں کے عرصے میں ، پی این ایس یرموک نے دو جہازوں پر بورڈنگ آپریشن کیا یہ جہاز   نہ ہی جہاز  کےآٹومیٹک شناختی نظام پر ٹرانسمیشن کر رہا تھا اور نہ ہی کوئی بیرونی  علامت   ظاہر کررہا تھا ،  بعد میں دونوں کی شناخت کی گئی  تو معلوم ہوا کہ  وہ کوئی قومیت نہیں رکھتے ہیں۔

 18 اکتوبر کو ، عملہ پہلے جہاز پر سوار ہوا اور دو ٹن سے زیادہ کرسٹل میتھمفیٹامائن (آئی سی ای) ضبط کیا جس کی تخمینہ قیمت 822.4 ملین ڈالر تھی۔ بیان کے مطابق  دو دن سے بھی کم عرصے کے بعد  انہوں نے ایک اور کشتی کو روکا جس میں 140 ملین ڈالر مالیت کی 350 کلوگرام آئی سی ای اور 10 ملین ڈالر مالیت کی 50 کلوگرام کوکین تھی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ضبط شدہ منشیات کی جانچ کی گئی اور بعد میں اسے ٹھکانے لگایا گیا۔

 تاہم ، سی ایم ایف نے ضبطی کے صحیح مقام کا ذکر نہیں کیا۔

سی ٹی ایف 150 کے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد الجوید نے کہا کہ اس مرکوز آپریشن کی کامیابی کثیرالقومی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی این ایس یرموک نے سی ایم ایف کے لیے منشیات کی سب سے کامیاب ضبطی کی ہے جس کی براہ راست وجہ تنظیم کے اندر ہماری بحری افواج کی مہارت اور تعاون ہے۔

16اکتوبر کو شروع ہونے والے آپریشن "المسمک" میں پاکستان، سعودی عرب، فرانس، اسپین اور امریکہ کی  بحریہ شامل تھی۔

کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، جس میں 47 شراکت دار ممالک شامل ہیں، بین الاقوامی قوانین پر مبنی میری ٹائم آرڈر کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں اور  3.2 ملین مربع میل کے اہم سمندری راستوں میں استحکام اور سلامتی کو یقینی بناتے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کو غزہ کی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہیے: امریکی سفیر
ٹرمپ جھوٹی معلومات پر انحصار کر رہے ہیں: گسٹاوپیٹرو
میانمار: ہسپتال پر فضائی حملہ، 30 افراد ہلاک
امریکہ: 900 بلین ڈالر کا دفاعی بل منظور ہو گیا
عالمی برادری فلسطینیوں کی حالت زار پر آواز بلند کرے:سانچیز
یورو ویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت،آئس لینڈ  حصہ نہیں لےگا
دیکھتے ہیں یوکرین کا سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے:کریملن
اسرائیل کی طرف سےغزہ میں کی گئی نسل کشی  نے عالمی انسانی حقوق کی اقدار کو شدید متاثر کیا ہے: اردوعان
امیزون نے بھارت میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
امریکی جنگی طیاروں کی وینیزویلا کے قریب پرواز،کشیدگی میں اضافہ
200 کے قریب اسرائیلی آباد کار مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے
برازیل: بولسونارو کی سزا میں کمی کا بل منظور
ترکیہ: غزہ  کے حالات ایک دلدوزیاد دہانی اور ایک سنجیدہ تنبیہ کی حیثیت رکھتے ہیں
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئیں
شام: سعودی عرب کے ساتھ متعدد معاہدے