غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
غزہ میں امن کا مطلب یہ نہیں کہ نسل کشی معاف کر دی جائے: سانچیز
امن کا مطلب نہ تو یہ ہے کہ سب کچھ فراموش کر دیا جائے اور نہ ہی یہ کہ ہر جُرم کو سزا کے بغیر چھوڑ دیا جائے: وزیر اعظم سانچز
غزہ میں امن کا مطلب یہ نہیں کہ نسل کشی معاف کر دی جائے: سانچیز
Palestinians continue returning to the northern areas of Gaza after the ceasefire took effect. / AA

اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ غزہ میں امن، انصاف کی قیمت پر نہیں آنا چاہیے۔علاقے میں ظلم کی ہولی کھیلنے والوں کو اپنے جرائم  کا جواب دینا چاہیے۔

سانچیز نے منگل کو 'کاڈیناا ایس ای آر ریڈیو 'کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ "۔   

انہوں نے مزید کہا ہے کہ " غزہ میں نسل کشی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔"

سانچز نے جنگِ کوسووا  کے دوران اقوام متحدہ میں  اپنے فرائض کے دور کو  یاد کیا اور کہا ہے کہ اس دورکے بعد جنگی مجرموں پر مقدمات چلائے گئے۔ اِس وقت بھی ہمارے سامنے بہت کام ہے اور جواب کے منتظر بہت سے سوالات ہیں"۔

سانچیز نے کہا  ہے کہ اسپین اور یورپ امن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہم  صرف تعمیر نو میں ہی نہیں  بلکہ دو ریاستی حل اور بین الاقوامی قانون پر مبنی امن کے قیام میں بھی موئثر کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے غزہ میں امن قائم رکھنے کے لیے بحیثیت امن فورس کے ہسپانوی فوج بھیجنے کا امکان بھی ظاہر  کیا ہے۔

سانچز  نے تصدیق کی  ہےکہ "جب تک جنگ بندی پائیدار  نہیں  ہو جاتی اور یہ مرحلہ  مستقل مزاجی کے ساتھ  امن کی طرف نہیں  بڑھ جاتا 'میڈرڈ' اسرائیل پر  ہتھیاروں کی پابندی برقرار رکھے گا "۔

انہوں نے کہا ہے کہ " تشدد کا  خاتمہ بہت اہم پہلو ہے  اور یہ وقت ہمارے لئے، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان صاف گوئی پر مبنی مذاکرات کے انعقاد کا  اور دو ریاستوں کو تسلیم کرنے کا، ایک اہم موقع  ہے"۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے لئے، پیر کے روز مصر کا دورہ کیا تھا۔

دریافت کیجیے
امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کا حجم کم کیا جائے: ٹرمپ
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
کُشنر مصر کے بعد اسرائیل روانہ، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے
مصر بھی 'مکہ معاہدے' میں شامل ہو سکتا ہے: اردوعان
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ