ایردوان، پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
/ AA Archive
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گزشتہ روز گفتگو کے دوران صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اگلے دور میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کے ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
ایردوان نے صدر پیزشکیان کو عید الاضحی ٰ کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی۔