دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکا نے تائیوان کو 330 ملین ڈالر کے طیاروں کے فاضل پرزے فروخت کرنے کی منظوری دے دی
امریکہ نے تائیوان کو لڑاکا طیاروں کےفاضل  پرزوں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے ، جو جنوری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد اس طرح کا پہلا ممکنہ سودا ہے
امریکا نے تائیوان کو 330 ملین ڈالر کے طیاروں کے فاضل پرزے فروخت کرنے کی منظوری دے دی
امریکہ-تائیوان / Reuters
14 نومبر 2025

پینٹاگون نے جمعرات کو دیر گئے کہا کہ امریکہ نے تائیوان کو لڑاکا طیاروں کےفاضل  پرزوں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے ، جو جنوری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد اس طرح کا پہلا ممکنہ لین دین ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ فروخت سے وصول کنندہ کے ایف 16، سی 130 اور دیگر طیاروں کے بیڑے کی آپریشنل تیاری کو برقرار رکھتے ہوئے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔

چین تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے اور اس نے جزیرے پر قبضہ کرنے کے لئے طاقت کے استعمال سے انکار نہیں کیا ہے۔ تائیوان کی حکومت بیجنگ کی خودمختاری کے دعووں پر سخت اعتراض کرتی ہے اور کہتی ہے کہ صرف تائیوان کے عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں کہا ہے کہ وہ تائیوان پر حملہ نہیں کریں گے ۔

ممکنہ اسلحے کی فروخت کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ اور شی نے گذشتہ ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا میں تجارتی معاہدے کو محفوظ بنانے کی کوشش میں ملاقات کی تھی۔

واشنگٹن کے بیجنگ کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات ہیں ، لیکن تائیوان کے ساتھ غیر سرکاری تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں اور  وہ جزیرے کا سب سے اہم اسلحہ فراہم کرنے والا ملک ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان