سرکاری ذرائع: روسی میزائلوں کا یوکرینی رہائشی علاقوں پر حملہ، تین افراد ہلاک
روس کی سرحد سے متصل اس خطے کے گورنر اولیگ سینہوبوف نے پیر کو ٹیلیگرام پر کہا کہ اس حملے نے کئی منزلہ رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور شہر کے مرکز میں درجنوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
خرکیف کے علاقے میں واقع مشرقی یوکرینی شہر بالاکلیا میں ایک روسی میزائل حملے میں تین افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے، جن میں تین نوعمر بھی شامل ہیں۔
علاقائی اور دفاعی حکام کے مطابق ماسکو نے رات کے دوران 36 یوکرینی ڈرون تباہ کرنے کی بھی اطلاع دی ہے۔
روس کی سرحد سے متصل اس خطے کے گورنر اولیگ سینہوبوف نے پیر کو ٹیلیگرام پر کہا کہ اس حملے نے کئی منزلہ رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور شہر کے مرکز میں درجنوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔
علاقائی حکام کی جانب سے فراہم کردہ ایک فوٹیج میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کا متاثرہ حصہ دکھ رہا ہے جس کی کھڑکیاں ٹوٹ چکی تھیں اور بالائی منزل پر آگ لگی ہوئی تھی اور ملبہ آس پاس بکھرا ہوا تھا۔
ویٹالی کارابانوف، بالاکلیا کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ نے ٹیلیگرام پر کہا کہ زخمیوں میں کم سن بچے بھی شامل ہیں اور زخمیوں میں سے نو افراد کو ہسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔
ماسکو نے اس حملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا
روس یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خرکیف پر تواتر سے حملے کرتا رہتا ہے، ا س نے یہاں پر میزائل، ڈرون اور توپ خانے کے حملے کیے ہیں، جن میں گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا گیا، بجلی کے رابطے منقطع ہوئے اور رہائشیوں کو مسلسل فضائی خطرات کے انتباہ کا سامنا کرنا پڑا۔
دونوں فریق اس جنگ میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہیں جو روس نے تقریباً چار سال قبل شروع کی تھی، مگر اس تنازع میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن کی اکثریت یوکرینی ہیں۔
شہری حکام نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ اتوار کو شب گئے ہونے والے روسی حملوں کے بعد خطے کے بعض حصوں اور اس کے جنوبی حصے میں واقع شہر ایزیوم میں رات کے دوران بجلی معطل رہی، اور حملوں میں ایک 14 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔