دنیا
3 منٹ پڑھنے
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
صدر شی جن پنگ نے 'تمام ممکنہ امکانات 'کے ساتھ امدادی کارروائیاں کرنے کا حکم دیا ہے۔
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
[FILE]: جنوبی چین میں شدید طوفانوں کے باعث بڑے پیمانے پر سیلاب آیا، جس سے 50,000 سے زائد شہری بے گھر ہو گئے۔ / AP

سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ منگل کو چین کے بعض حصوں میں تباہ کن طوفانوں میں ہلاکتوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی، سینکڑوں زخمی اور 50,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا۔

صدر شی جن پنگ نے 'تمام ممکنہ امکانات 'کے ساتھ امدادی کارروائیاں کرنے کا حکم دیا۔

سرکاری خبررساں ایجنسی شِن ہُوا نے کہا کہ وسطی صوبہ ہوبئی میں طوفانی بارشوں اور آندھی کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک اور 331 زخمی ہوئے۔

شِن ہُوا کے مطابق ایک شخص لاپتہ ہے، جبکہ 4,800 مکانات کو نقصان پہنچا اور 22 مکان منہدم ہو گئے۔

ایجنسی نے کہا کہ اس شدید موسمی پیش رفت کی خاص بات اچانک آنا اور مختصر مدت میں آنے والی شدید آندھی تھا۔

جنوبی خطے گوانگشی میں طوفان مائساک سے آنے والی شدید بارشوں اور سیلاب سے کم از کم چار افراد ہلاک  ہوئے، 50,000 سے زائد رہائشیوں کی نقل مکانی کی گئی اور آٹھ افراد لاپتہ ہو گئے۔

بند ٹوٹ گیا

گوانگشی کے دارالحکومت ناننگ میں حکام نے موسلا دھار بارشوں کے بعد ایک ذخیرہ گاہ کے بند کے ٹوٹنے پر سیلابی ہنگامی ردِعمل کی سطح کو سب سے بلند درجے تک بڑھا دیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی نشر کردہ فوٹیج میں گدلا سیلابی پانی ٹوٹی ہوئی کنکریٹ دیواروں کے درمیان سے زور سے بہتا دکھائی دیا۔

سی سی ٹی وی کے مطابق شی نے امدادی کارکنوں سے ہنگامی کارروائیوں میں 'تمام ممکنہ امکانات'کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور زخمیوں کے علاج، متاثرہ رہائشیوں کی منتقلی اور امدادی کوششوں کے تقویت دینے پر زور دیا۔

سرکاری میڈیا کی فوٹیج میں امدادی کارکن لائف جیکٹس اور ہیلمٹس پہنے بچ جانے والوں کی تلاش کرتے دکھائی دیے، جبکہ دیگر نے سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے ہوا سے بھر کر چلنے والی کشتیوں کا استعمال کیا۔

لرزش اراضی  سے درجنوں دفن

ایک دوسرے  واقعے میں منگل کی صبح شمال مغربی صوبہ گانسو کے ایک گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے  33 افراد دب گئے۔ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے کہا کہ 17 افراد کو بچا لیا گیا ہے مگر لرزش اراضی کی  وجہ نہیں بتائی گئی۔

مقامی حکام نے کہا کہ وہ ابھی بھی پھنسے ہوئے افراد کی تلاش، متاثرہ رہائشیوں کی منتقلی اور ثانوی آفات کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔

چین میں قدرتی آفات عام ہیں، خاص طور پر موسم گرما میں، جب بعض علاقوں میں شدتی بارشیں ہوتی ہیں جبکہ دوسرے علاقے سخت گرمی برداشت کرتے ہیں۔

سائنسدان کہتے ہیں کہ موسمیاتی بحران، جو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی وجہ سے ہے، انتہائی موسمی واقعات کی تعدد اور شدت میں اضافہ کر رہا ہے۔

چین گرین ہاؤس گیسوں کا سب سے بڑا اخراج کنندہ ہے، مگر ساتھ ہی قابل تجدید توانائی میں دنیا کا سب سے بڑا سرمایہ کار بھی ہے اور اس کا ہدف 2060 تک کاربن نیوٹرل ہونا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق مئی میں وسطی اور جنوبی چین میں شدید بارشوں کے بعد کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے تھے، بعض مقامات پر یہ ریکارڈ شدہ سب سے زیادہ بارش تھی۔

 

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا