پیونگ یانگ نے مشرقی سمندر میں بیلسٹک میزائل داغا ہے: سیول

شمالی کوریا نے اپنی مشرقی ساحلی حدود سے  ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے: جنوبی کوریا

By
North Korean leader Kim Jong-Un visits a military factory and inspects the production status of tactical guided weapons. / Reuters

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی مشرقی ساحلی حدود سے  ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

جاپان  وزارتِ دفاع  نے بھی کہا ہے کہ "شمال نے مشرقی سمندر کی طرف ایک فائر کیا ہے جو ممکنہ طور پر ایک بیلسٹک میزائل تھا۔ فائرمقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح 8:08 بجے کے قریب کیا گیا ہے اور میزائل  کسی نامعلوم مقام پر گرا ہے"۔

شمالی کوریا نے آخری بیلسٹک میزائل کا تجربہ نومبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سےجنوبی کوریا کو جوہری آبدوز منصوبے کی منظوری دیئے جانے کے بعد کیا تھا۔

پیانگ یانگ نے حالیہ برسوں میں میزائل تجربات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

حالیہ تجربہ شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے ایک اہم اور آئندہ ہفتوں میں متوقع اجلاس  سے قبل  کیا گیا ہے۔

پانچ سالہ وقفے کے بعد متوقع مذکورہ اجلاس  میں معاشی پالیسیوں اور دفاعی منصوبہ بندی جیسے  موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس کی تیاری کے طور پر  شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ملک کی میزائل پیداوار  میں اضافے اور اس صنعت کی جدت کاری کے  اور بڑھتی ہوئی مانگ پوری کرنے کے لیے اضافی فیکٹریوں کی تعمیر کے احکامات جاری کئے ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ نے اتوار کو شائع کردہ خبر میں کیا ہے کہ کِم نے کروز جنگی ہتھیاروں کی تیاری کی تنصیب کا   دورہ بھی کیا ہے۔

کوریا مرکزی نیوز ایجنسی کے حوالہ سے شائع کی گئی اس  خبر کے مطابق دورے کے دوران صدر کِم جونگ۔اُن نے موجودہ پیداواری صلاحیت کو 250 فیصد بڑھانے کا حکم دیاہے۔