دنیا
2 منٹ پڑھنے
غزہ کے خان یونس میں بھاری بارشوں سے بے گھر افراد کے خیمے ناکارہ بن گئے
گئے۔ جمعے کی صبح سے غزہ پر ایک کم دباؤ کا نظام چھایا ہوا ہے جس کے ساتھ سرد ہوا اور موسلادھار بارشوں کی لہر آئی ہے،
غزہ کے خان یونس میں بھاری بارشوں سے بے گھر افراد کے خیمے ناکارہ بن گئے
غزہ میں ہزاروں بے گھر فلسطینی خاندان 14 نومبر 2025 کو خستہ حال خیموں میں سردیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ / AP

خان یونس، جنوبی غزہ میں ہفتہ کو شدید بارشوں نے بے گھر فلسطینیوں کے کئی درجن خیموں کو پانی میں ڈبو دیا۔

غزہ کی سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی ٹیمیں صورتِ حال کا جواب دینے کے لیے متحرک ہوئیں جب المواسی کے پناہ گزین کیمپوں کے متعدد علاقوں میں درجنوں خیمے بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔

جمعے کی صبح سے غزہ پر ایک کم دباؤ کا نظام چھایا ہوا ہے جس کے ساتھ سرد ہوا اور موسلادھار بارشوں کی لہر آئی ہے،  اس چیز نے  جنگ سے متاثرہ اس علاقے میں 1.5 ملین بے گھر افراد کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

غزہ کی حکومتی میڈیا آفس کے تخمینوں کے مطابق، موسم کے عوامل اور اسرائیلی بمباری سے پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے نقل مکانی کے تمام خیموں کا 93 فیصد  یعنی 135,000 میں سے 125,000 خیمے اب پناہ کے لیے موزوں نہیں رہے۔

اسرائیل نے 10 اکتوبر کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹتے ہوئے خیمے اور موبائل ہومز جیسے پناہ گاہی سامان کے داخلے کو روک رکھا ہے۔

جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے پر مبنی ہے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ اس منصوبے میں غزہ کی دوبارہ تعمیر اور حماس کے بغیر ایک نئے حکومتی ڈھانچے کے قیام کا بھی تصور شامل ہے۔

اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل نے غزہ میں زیادہ تر خواتین اور بچوں سمیت 69,000 سے زائد افراد ہلاک کر دیے اور اسے ملبے  کے ڈھیر میں بدل دیا۔

 

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں