سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریئٹ میزائل سسٹم لائسنس دینے پر اتفاق کیا ہے، زیلینسکی
اوکراینی صدر: امریکی صدر کے ساتھ مذاکرات میں پیٹرائٹ میزائل کی پیداوار اور کیف کی فوری فضائی دفاع کی ضروریات پر توجہ مرکوز تھی۔
ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریئٹ میزائل سسٹم لائسنس دینے پر اتفاق کیا ہے، زیلینسکی
[FILE] زیلینسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائلوں کی تیز تر پیداوار کی ضرورت ہے۔ / رائٹرز

یوکرینی  صدر وولودیمیر زیلنسکی نے منگل کو کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل  دفاعی نظام کی تیاری کے لیے لائسنس دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

فوکس نیوز کے ایک انٹرویو میں زیلنسکی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات چیت کو آگے بڑھایا  ہےجو انہوں نے اس ماہ کے اوائل میں نیٹو سمٹ کے دوران ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں شروع کی تھیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ"ہم نے اسے انقرہ میں شروع کیا تھا تاکہ یوکرین کو پیٹریاٹ کی تیاری کے لیے لائسنس   جاری کیا جائے۔"

"یہ اہم ہے، کیونکہ ہمیں اس کی اشد ضرورت ہے۔"

انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ان کی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے اس درخواست پر اتفاق کیا  ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ"آج صدر ٹرمپ کے ساتھ ہماری  بڑی مفید بات چیت  ہوئی۔ انہوں نے  ہمیں لائسنس  دینے کی حامی بھری ہے۔"

زیلنسکی نے مزید کہا کہ بعد ازاں انہوں نے  امریکی دفاعی کمپنیوں کے عہدیداروں سے ممکنہ مشترکہ پیداوار پر بات چیت کے لیے ملاقاتیں کیں۔"میں امید کرتا ہوں کہ ہم مشترکہ پیداوار کریں گے۔ یہ  انتہائی اہم ہے۔"

منگل کو واشنگٹن  میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ اور امریکی سینیٹرز کے ساتھ یوکرین کی فوری فضائی دفاعی ضروریات پر بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ"اصل مسئلہ اینٹی بیلسٹک سسٹمز اور اینٹی بیلسٹک میزائل ہیں۔"

دریافت کیجیے
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا