فلپائن: فنگ-وونگ طوفان، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

طوفان کی وجہ سے لوزون میں ایک شخص ڈوب کر اور ایک عمارت کے ملبے تلے دَب کر ہلاک ہو گیا ہے۔ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

By
Strong waves caused by Super Typhoon Fung-wong crash, in Sicmil, Gigmoto, Catanduanes, Philippines, November 9, 2025. / Reuters

فنگ۔وونگ طوفان اتوار کے روز فلپائن کے ساحلوں پر پہنچ گیا ہے۔ طوفان کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے اور تقریباً 1.4 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سول ڈیفنس دفتر  (OCD) کے اہلکار 'برنارڈو رافیلِیٹو الیگزینڈرُو چہارم' نے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن ان کی تعداد تا حال مصّدقہ نہیں ہے۔

طوفان کو 'اوان' کے نام سے بھی پکارا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں شمالی  شہر لوزون میں ایک شخص ڈوب کر اور ایک عمارت کے ملبے تلے دَب کر  ہلاک ہو گیا ہے۔طوفان کے نتیجے میں  دو افراد  زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تقریباً سو گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور  ایک ہزار متاثر ہوئے ہیں۔

فلپائن نیوز ایجنسی (PNA) کی، محکمہ بجلی کے حوالے سے، جاری کردہ خبر کے مطابق  اتوار کے روز تقریباً تین ملین گھریلو صارفین بجلی سے محروم رہے ہیں ۔ سوموار کے روز بھی تقریباً 50 ٹرانسمیشن لائنیں بند ہو گئی تھیں۔

فلپائن محکمہ ارضیات، موسمیات و   فلکیات  (PAGASA) نے بروز پیر فنگ۔ وونگ طوفان کا درجہ بلند سےنیچے کر دیا ہے۔

فلپائن خبر ایجنسی برنامہ نے،ملائیشیا محکمہ موسمیات کی طوفان سے متعلق  بروز  پیر جاری  کردہ وارننگ  کے حوالے سے، کہا ہے کہ طوفان صبح کے وقت  فلپائن کے شہر ویگان کے جنوب مغرب میں پہنچا ۔ طوفان کی رفتار مغرب سے شمال مغرب کی سمت 30 کلو میٹر فی گھنٹہ  اور طوفانی ہواوں کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملائیشیا محکمہ موسمیات کی مطابق یہ صورتِ حال بحیرہ جنوبی چین میں تیز ہواؤں اور متلاطم سمندری حالات کا سبب بن سکتی ہے۔ محکمے نے ملائیشیا کے متعدد علاقوں میں طوفان، موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔