پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک
پاکستان مکمل طور پر چوکس اور اپنے علاقائی سالمیت اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، حکومتِ پاکستان
پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک
اکتوبر کی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے، جو 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سرحد پر ہونے والا بدترین تشدد ہے۔ / AP
6 دسمبر 2025

پاکستان اور افغانستان کے حکام کے مطابق  جمعے کے روز رات گئے سرحدی علاقے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوگئے، یہ کشیدگی گزشتہ  ہفتے کے آخر میں ہونے والے امن مذاکرات کے بعد بڑھ گئی ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستانی افواج نے قندھار صوبے کے ضلع اسپن بولدک میں حملے کیے۔

ان کے نائب حمد اللہ فطرا نے بتایا کہ پاکستانی گولہ باری میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک طالبان رکن بھی شامل ہے۔

وزیرِ اعظم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ افغان فورسز نے چمن بارڈر کے مقام پر 'بلا اشتعال فائرنگ' کی۔

حکومتی ترجمان مشرف زیدی نے ایک بیان میں کہا کہ "پاکستان مکمل طور پر چوکس اور اپنے علاقائی سالمیت اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔"

مذاکراتی عمل

یہ تبادلہِ فائر اس وقت ہوا جب جنوبی ایشیائی ہمسایہ ملکوں کے درمیان امن مذاکرات کے ایک نئے دور کے ختم ہونے کو تقریباً ایک ہفتہ گزرا تھا، جو کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے آخر میں سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی میزبانی میں تناؤ کم کرنے کے لیے ہونے والے کئی اجلاسوں میں تازہ ترین تھے، جو اکتوبر میں ہونے والی مہلک سرحدی جھڑپوں کے بعد منعقد کیے گئے تھے۔

جھڑپ کی وجہ کے مرکز میں اسلام آباد کا موقف ہے کہ تحریکِ طالبانِ پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے حالیہ حملے کیے ہیں، جن میں افغان شہریوں کے ملوث خود کش بم حملے بھی شامل ہیں۔ کابل نے اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اسے  پاکستان کے اندر سلامتی کا ذمے دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

اکتوبر کی جھڑپوں میں درجنوں ہلاک ہوئے تھے، جو 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سرحد پر ہونے والی بدترین پرتشدد کارروائی تھی۔

 

دریافت کیجیے
اتحادیوں کے درمیان اختلافات سے روس اور چین فائدہ اٹھا رہے ہیں: کالاس
ٹرمپ کی طرف سے غزہ بورڈ آف پیس کے بانی چیئر مین کے لیے ترک صدر کو دعوت نامہ
یوکرینی وفد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر مذاکرات کے لیے امریکہ پہنچ گیا
ایران میں مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 3,000 سے تجاوز کر گئی
دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کے سرغنہ کا دریائے فرات کے مغرب سے انخلاء کا اعلان
جنوبی افریقی ممالک میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک 100 سے زیادہ افراد ہلاک
کینیڈا چین کے درمیان دو طرفہ ٹیرف میں کمی کا فیصلہ
یوگنڈا کے انتخابات،حزب اختلاف کا احتجاج
ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 2,677 تک پہنچ گئی
ترکیہ عالمی سمندری تحفظ معاہدے میں شامل ہو گیا جو کہ نافذ ہونے والا ہے
ٹرمپ نے غزہ میں امن بورڈ کی تشکیل کا اعلان کردیا
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب ایک دفاعی معاہدے کے قریب
مچادو نے اپنا امن نوبل تمغہ ٹرمپ کو دے دیا،نوبل کمیٹی کی سرزنش
چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کا خصوصی نمائندہ متعین کر دیا
ایران نے فضائی حدود دوبارہ کھول دی