مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
علی لاریجانی مسقط کے دورے پر
ایران کے اعلیٰ سلامتی عہدیدار آج  عمان پہنچ گئے ہیں جو تہران اور واشنگٹن کے مابین بالواسطہ جوہری مذاکرات کے نئے دور کی طرف پیش رفت کے طور پر پسِ پردہ سفارتکاری میں تیزی کی علامت ہے
علی لاریجانی مسقط کے دورے پر
علی لاریجانی / Reuters
10 فروری 2026

ایران کے اعلیٰ سلامتی عہدیدار آج  عمان پہنچ گئے ہیں جو تہران اور واشنگٹن کے مابین بالواسطہ جوہری مذاکرات کے نئے دور کی طرف پیش رفت کے طور پر پسِ پردہ سفارتکاری میں تیزی کی علامت ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے بتایا   کہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی، سلطان عمان  ہیتھم بن طارق اور وزیرِ خارجہ بدر بن حمد البوسعيدی سے ملاقات کریں گے، بات چیت باضابطہ طور پر علاقائی اور بین الاقوامی حالات اور ایران و عمان کے مابین اقتصادی تعاون پر مرکوز ہو گی۔

یہ دورہ جمعہ کو مسقط میں ہونے والی بالواسطہ ایران-امریکہ بات چیت کے بعد ہوا۔

اگرچہ ایرانی میڈیا نے لاریجانی کے ایجنڈے کی تفصیلات واضح نہیں کیں مگر  ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اگلے دورِ مذاکرات کی  نوعیت، وقت اور مقام کے بارے میں عمانی ثالثوں کے ساتھ قریبی رابطے کریں گے۔

یہ  روابط تقریباً آٹھ ماہ کے سفارتی جمود کے بعد سامنے آئے ہیں، جب کہ دونوں  فریق  ایک غیر مستحکم علاقائی منظرنامے کے درمیان مذاکرات کی جانب واپسی کے راستوں کو احتیاط سے آزما رہے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ
چین: مشرقِ وسطیٰ میں احتیاط سے کام لیا جائے
یورپی یونین: ترک مصنوعات پر 'میڈ ان ای یو' لیبل چسپاں ہو گا
امریکہ: ہم بھارت کو چین کی طرح اپنا رقیب نہیں بننے دیں گے
امریکی تحقیقات میں ایرانی اسکول پر حملے میں امریکی کردار کی تائید ہوتی نظر آتی ہے — رپورٹ
نیپال میں 2025 کی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات
سعودی عرب نے 3 بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ کر دیا
ایران میں برّی کاروائی کا سوچنا فی الحال وقت کا زیاں ہو گا: ٹرمپ
اسرائیل: ہم نے، بیروت کے جنوبی مضافات پر، نئے فضائی حملے کئے ہیں
اسپین: ٹرمپ سے اپیلیں کرتے رہنا بالکل بے فائدہ ہے
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن