غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
غزّہ پر اسرائیلی حملے: متعدد فلسطینی زخمی
درمیانے اور شدید درجے کے زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے: طبی  ذرائع
غزّہ پر اسرائیلی حملے: متعدد فلسطینی زخمی
خان یونس میں ایک گودام پر اسرائیلی حملے کے بعد شہری دفاع کے اہلکار آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ / Reuters

اسرائیل نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے غزہ کے وسط میں واقع ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنا کر کئے گئے  حملے میں سات فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔

طبی  ذرائع کے مطابق درمیانے اور شدید درجے کے زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جمعہ کے دن علی الصبح  اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے غزہ کے مرکز میں واقع یرموک اسٹیڈیم کے قریب حراز عمارت کے نیچے موجود تجارتی گوداموں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایک اور بیان میں غزہ کی 'شہری تحفظ انتظامیہ'  نے کہا  ہےکہ اس کی ٹیموں نے حملے کے بعد علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اور کئی زخمیوں کو وہاں سے نکال لیا۔

جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیاں

ایک اور واقعے میں مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے مشین گنوں سے فائرنگ کی اور غزہ میں ماہی گیروں کی کشتیوں اور ساحلی پٹّی کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی توپ خانے نے فوجی گاڑیوں کی فائرنگ کی مدد سے غزہ کے مشرقی علاقے التفاح کے مشرقی حصوں پر بھی گولہ باری کی، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غزہ  وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل،  10 اکتوبر 2025 کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے دوران 922 فلسطینیوں کو قتل اور  2,786 کو زخمی کر چُکا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل،  8 اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسلّط کردہ "نسل کشی جنگ" میں 72 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل اور ایک لاکھ  72  ہزار سے زیادہ کو زخمی کر چکا ہے۔

دریافت کیجیے
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
ایران نے بندر عباس میں امریکی ڈرون مار گرایا
اسرائیل کا  غزہ پر حملہ، 9 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی ہلاک
ایران: 'دشمن کے اڈّوں' پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ترین سطح پر آگئی
اسلام آباد:او آئی سی ممالک کا خواتین وزارتی اجلاس
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
امریکی افواج کا جنوبی ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
ایران نے ہرمز بند کر دیا، ہمسایہ ممالک پر حملے
ایران کے سپریم لیڈر نے علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کی عہد کیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے