دنیا
2 منٹ پڑھنے
انڈونیشیا: اسکول کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی
زیادہ تر 13 سے 19 سالہ نوجوان لڑکوں پر مشتمل 27 طلباء کی لاشوں کی تلاش حادثے کے ساتویں دن بھی جاری رہی: انڈونیشیا آفات ایجنسی
انڈونیشیا: اسکول کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی
Rescuers received the parents' permission to make use of heavy equipment after failing to find signs of life. / AP

انڈونیشیا میں ایک اسلامی بورڈنگ اسکول کی عمارت  گرنے کے نتیجے میں  ہلاک ہونے والے طلباء کی تعداد 16 سے بڑھ کر 36 ہو گئی ہے ۔

انڈونیشیا آفات ایجنسی  کے مطابق زیادہ تر 13 سے 19 سالہ نوجوان لڑکوں پر مشتمل 27 طلباء کی لاشوں کی تلاش حادثے کے ساتویں دن بھی جاری رہی ۔

 ایجنسی نے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ تلاش و بچاو کی کوششیں 60 فیصد مکمل ہو چکی ہیں۔توقع ہے کہ پیر تک تمام ملبہ صاف کر لیا جائے گا۔

مشرقی صوبے 'جاوا ' کے شہر 'سیدوعارجو' میں واقع اسکول 'ال خوزینی' گذشتہ پیر کو بالائی منازل پر جاری تعمیراتی کام کا بوجھ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے  منہدم ہو گیا تھا۔ حادثہ دوپہر کی نماز کے دوران پیش آیا کہ جب سیکڑوں نوجوان طلباء عمارت کے اندر موجود تھے۔

زندگی کے آثار نہ ملنے پر، جمعہ کے روز امدادی ٹیموں نے والدین کی اجازت سے بھاری مشینری کا استعمال شروع کر دیا تھا۔

ریسکیو ٹیموں نے عمارت کے ملبے میں سرنگیں کھود کر طلباء کے نام پکارے اور سینسروں کے ذریعے کسی حرکت کا پتہ لگانے کی کوشش کی لیکن زندگی کے کوئی آثار نہیں ملے۔

واضح رہے کہ 'ال خوزینی' ایک اسلامی بورڈنگ اسکول ہے جسے مقامی زبان میں  'پسانترن' کہا جاتا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک 'انڈونیشیا'میں تقریباً 42,000 پسانترن ہیں جو 70 لاکھ طلباء کو تعلیمی سہولیات  فراہم کرتے ہیں ۔

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے