ترک وومن والی بال ٹیم پہلی بار ورلڈ فائنل میں پہنچ گئی
یورپی باسکٹ بال چمپین شپ میں ترک قومی باسکٹ بال ٹیم نے بھی کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا
ترک وومن قومی والی بال ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقدہ 2025 ایف آئی وی بی خواتین ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جاپان کو 3-1 سے شکست دے کر پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
جاپان نے پہلا سیٹ مضبوط دفاع اور مؤثر حملوں کے ساتھ 25-16 سے جیت کر شاندار آغاز کیا۔ ترکیہ نے دوسرے سیٹ میں جواب دیا، جہاں ملیسا ورگاس اور ادا اردم ُوندار کی قیادت میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25-17 سے سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا۔
ترک ٹیم اسی روش کو برقرار رکھتے ہوئے تیسرے سیٹ میں جاپان پر دباؤ ڈالا، شروع سے ہی برتری قائم کی اور 25-18 سے سیٹ جیت کر 2-1 کی سبقت حاصل کر لی۔
چوتھا سیٹ انتہائی سنسنی خیز رہا، جہاں دونوں ٹیموں نے پوائنٹس کا تبادلہ کیا اور اسکور 24-24 پر برابر ہو گیا۔ ترکیہ نے آخری لمحات میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے یہ سیٹ 27-25 سے جیت کر فتح اپنے نام کی۔
ترکیہ اب اٹلی کے ساتھ فائنل میں مد مقابل آئے گا۔
دوسری جانب ترکیہ نے سویڈن کو 85-79 سے شکست دے کر یورو باسکٹ 2025 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
ترک مردوں کی قومی باسکٹ بال ٹیم 9 ستمبر کو کوارٹر فائنل میں پولینڈ یا بوسنیا و ہرزیگووینا کے فاتح کا سامنا کرے گی۔ سویڈن نے میچ کے آغاز میں ترکیہ کو حیران کر دیا، ابتدائی 10 میں سے 9 شاٹس کامیاب بنائے اور پہلے ہاف میں 42-37 کی برتری حاصل کی۔
ہیڈ کوچ ارگن اتامان کی دوسرے ہاف کی حکمت عملی نے 14-0 کی شاندار واپسی حاصل کی، جس نے سات پوائنٹس کے خسارے کو برتری میں بدل دیا۔
ترکیہ نے تیسرے کوارٹر کے آخر میں 11 پوائنٹس کی برتری حاصل کی، لیکن سویڈن نے لوڈوگ ہاکانسون اور سائمن برگانڈر کی قیادت میں واپسی کی اور آخری کوارٹر میں دو بار اسکور برابر کر دیا۔
آخری لمحات میں اسکور قریب ہونے کے باوجود، الپرین نےشاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے لگاتار 6 پوائنٹس اسکور کیے، جن میں ایک زبردست ڈنک بھی شامل تھا، اور فتح کو یقینی بنایا۔
انہوں نے 24 پوائنٹس اور 16 ریباؤنڈز حاصل کیے، جبکہ سیدی عثمان نے 17 پوائنٹس اور ایرکان عثمانی نے 14 پوائنٹس اور 9 ریباؤنڈز کے ساتھ میچ میں حصہ ڈالا۔