مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ: 30 افراد ہلاک

جموں و کشمیر میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی قدرتی آفات کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

26 اگست 2025ء کو جموں، بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں زبردست بارش کے بعد، طغیانی کا شکار دریائے تاوی کا پانی ایک مندر میں داخل ہو گیا۔ / Reuters

بارشوں نے علاقے کے  بنیادی شہری  ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے ۔سیلابی ریلوں کے باعث   پُل ٹوٹ گئے ، بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی  اور ٹیلی کمیونیکیشن نظام ناکارہ  ہو گئے ہیں۔

ریل اور سڑک کی آمدورفت میں بھی خلل پڑا ہے۔  بعض سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ہیں  اور متعدد ٹرینوں کے سفرمنسوخ کر دیئے  گئے ہیں۔

امدادی کاروائیوں کے دوران  ہزاروں سیلاب  زدگان کو  متاثرہ علاقوں سے نکال لیا گیا ہے۔

مون سون بارشیں جون اور ستمبر کے مہینوں میں جنوبی ایشیا کو متاثر کرتی ہیں اور

 ہر سال خطے میں بڑے پیمانے کی  قدرتی آفات اور حادثات کا باعث بنتی ہیں۔