اسرائیل نے نسلی صفائی نہ روکی تو مقدر "دی ہیگ" ہوگا:اہود اولمرت
سابق اسرائیلی وزیر اعظم اولمرت نے خبردار کیا کہ ملک کو اس آفت سے بچایا جائے ورنہ دی ہیگ مقدر ہوگا
سابق اسرائیلی وزیر اعظم اہود اولمرت نے کہا ہے کہ قابض مغربی کنارے میں یہودی قتل، “نسلی صفائی” اور “انسانیت کے خلاف جرائم” کر رہے ہیں۔
چینل 12 کے ساتھ ایک انٹرویو میں اولمرت نے کہا کہ ایسے اقدامات “اسرائیل کو دی ہیگ تک پہنچا دیں گے یعنی مری مراد بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) ہے۔
اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایئل زامیر اور پولیس کمشنر ڈینی لیوی سے مخاطب ہو کر انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کو اس آفت سے بچائیں۔ آپ دی ہیگ میں پہنچ جائیں گے۔”
ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں آئے ہیں جب اکتوبر 2023 کے بعد سے قابض مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، جن میں قتل، مکانات کی تخریب اور بے دخلی شامل ہے۔
اس جارحیت میں 1,340 فلسطینی مارے گئے اور تقریباً 22,000 دیگر کو گرفتار کیا گیا۔
یہ واقعات 2024 میں آئی سی سی کے اقدام کے بعد سامنے آئے، جب غزہ میں نسل کشی کے الزامات سے متعلق جنگی جرائم کے الزامات کے تحت وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق دفاعی وزیر یوآف گیلانٹ کے خلاف گرفتاری وارنٹس جاری کیے گئے تھے۔