نائیجیریا میں خودکش حملوں میں متعدد افراد ہلاک، 100 زخمی
پولیس کے ترجمان ناہم کینتھ ڈاسو نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دھماکے مبینہ خودکش بمباروں نے کیے ہیں جن میں مجموعی طور پر 23 افراد ہلاک 108 زخمی ہوئے
شمالِ مشرقی نائجیریا کے شہر مائدوگیری میں مبینہ خودکش بمباروں کے متعدد دھماکوں سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے ترجمان ناہم کینتھ ڈاسو نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دھماکے مبینہ خودکش بمباروں نے کیے ہیں جن میں مجموعی طور پر 23 افراد ہلاک 108 زخمی ہوئے ۔
پولیس نے منگل کی صبح کے ابتدائی بیان میں کہا کہ 'متاثرہ علاقوں میں صورتحال مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے اور سیکورٹی فورسز نے مائدوگیری اور اس کے مضافات میں اپنی نفری اور نگرانی بڑھا دی ہے تاکہ مزید واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
بوکو حرام اور حریف دہشت گرد گروپ داعش ویسٹ افریقہ (ISWAP) کے دہشت گردوں نے حال ہی میں شمالِ مشرقی نائجیریا میں حملوں میں اضافہ کیا ہے۔
ملک میں ان کے 16 سالہ دہشت گردانہ حملوں نے 40,000 سے زائد افراد کو ہلاک اور تقریباً دو ملین لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے۔