وولگوگراد پر یوکرینی حملہ ناکام بنا دیا ہے: روس
روس نے کہا ہے کہ اس نے وولگوگراد میں ایک میزائل حملہ ناکام کر دیا، مگر گرنے والے ملبے نے ایک فوجی تنصیب میں آگ لگا دی جس کی وجہ سے ایک قریبی گاؤں خالی کروانا پڑا۔
روس نے کہا ہے کہ اس نے وولگوگراد میں ایک میزائل حملہ ناکام کر دیا، مگر گرنے والے ملبے نے ایک فوجی تنصیب میں آگ لگا دی جس کی وجہ سے ایک قریبی گاؤں خالی کروانا پڑا۔
علاقائی گورنر انڈرے بوچاروف نے جمعرات کو ٹیلگرام پر لکھا کہ روسی دفاعی قوتوں نے وولگوگراد پر ایک میزائل حملہ پسپا کر دیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرنے والا ملبہ کوٹلوبان گاؤں کے قریب وزارتِ دفاع کی ایک تنصیب کے احاطے میں آگ لگنے کی وجہ بنا،اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر کوٹلوبان گاوں سے شہریوں کو منتقل کرنے کے احکامات نافذ کیے جا رہے ہیں ۔
گورنر نے کہا کہ روسی تامبوو علاقے کے شمال میں بھی ایک یوکرینی ڈرون حملے سے آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد کالج کے طلبہ کو بھی منتقل کرنا پڑا۔
ایوگنی پیرویشوف نے کہا کہ آگ کو اب بجھا دیا گیا ہے۔
روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر ایسے حملوں کا الزام عائد کیا ہے جو تقریباً چار سالہ جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے جاری مذاکرات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
امریکہ کے دباؤ میں دونوں نے بات چیت کا آغاز کیا ہے مگر مفاہمت دور ہے، کیونکہ ماسکو یوکرین سے وسیع تر علاقائی اور سیاسی اختیارات کا مطالبہ کر رہا ہے جنہیں کیف سر تسلیم خم کرنے کے مترادف قرار دیتا ہے۔
یاد رہے کہ روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملے شروع کیے تھےاور اب وہ ملک کے مشرقی حصوں پر قابض ہےجس میں کریمیائی جزیرہ نما بھی شامل ہے جس کا اس نے 2014 میں الحاق کیا تھا۔