دنیا
2 منٹ پڑھنے
وولگوگراد پر یوکرینی حملہ ناکام بنا دیا ہے: روس
روس نے کہا ہے کہ اس نے وولگوگراد  میں ایک میزائل حملہ ناکام کر دیا، مگر گرنے والے ملبے نے ایک فوجی تنصیب میں آگ لگا دی  جس کی وجہ سے ایک قریبی گاؤں  خالی  کروانا پڑا۔
وولگوگراد پر یوکرینی حملہ ناکام بنا دیا ہے: روس
یوکرین-روس / Reuters Archive
12 فروری 2026

روس نے کہا ہے کہ اس نے وولگوگراد  میں ایک میزائل حملہ ناکام کر دیا، مگر گرنے والے ملبے نے ایک فوجی تنصیب میں آگ لگا دی  جس کی وجہ سے ایک قریبی گاؤں  خالی  کروانا پڑا۔

علاقائی گورنر انڈرے بوچاروف نے جمعرات کو ٹیلگرام پر لکھا کہ روسی  دفاعی قوتوں نے وولگوگراد  پر ایک میزائل حملہ پسپا کر دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرنے والا ملبہ کوٹلوبان گاؤں کے قریب وزارتِ دفاع کی ایک تنصیب کے احاطے میں آگ لگنے  کی وجہ بنا،اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر  کوٹلوبان گاوں   سے  شہریوں کو منتقل کرنے کے احکامات نافذ کیے جا رہے ہیں ۔

گورنر نے کہا کہ روسی تامبوو علاقے کے شمال میں بھی  ایک یوکرینی ڈرون حملے سے آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد کالج کے طلبہ کو بھی  منتقل کرنا پڑا۔

ایوگنی پیرویشوف نے کہا کہ  آگ کو اب بجھا دیا گیا ہے۔

روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر ایسے حملوں کا الزام عائد کیا ہے جو تقریباً چار سالہ جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے جاری مذاکرات کو نقصان پہنچا رہے  ہیں۔

امریکہ کے دباؤ میں دونوں نے بات چیت کا آغاز کیا ہے مگر مفاہمت دور ہے، کیونکہ ماسکو یوکرین سے وسیع تر علاقائی اور سیاسی  اختیارات  کا مطالبہ کر رہا ہے جنہیں کیف سر تسلیم خم کرنے کے مترادف قرار دیتا ہے۔

 یاد رہے کہ روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملے  شروع  کیے تھےاور اب وہ  ملک کے  مشرقی حصوں پر قابض ہےجس میں  کریمیائی جزیرہ نما بھی شامل ہے جس کا  اس نے 2014 میں الحاق کیا تھا۔

 

دریافت کیجیے
چین میں بڑے سیاسی اجلاس شروع ہوگئے
امریکہ: 9,000 امریکی شہری مشرق وسطی سے نکل گئے
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت ہم کریں گے: ٹرمپ
امریکی-اسرائیلی جنگ ایران پر امریکی فوجی تعمیر میں آخری چند دہائیوں میں سب سے بڑی ہے: سی ای این ٹی سی او ایم
جنوبی کوریائی بحریہ کے افسر کو مارشل لا کی ناکام کوشش کے الزام میں معطل کر دیا گیا
ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 4 دنوں میں امریکی نقصان 2 بلین ڈالر
پاکستان کا افغان چوکیوں پر حملہ،متعدد افغان فوجی ہلاک
ترکیہ کی فضائی کمپنیوں  نے 6 مارچ تک تمام پروازیں معطل کر دیں
ہم، ایرانی شہریوں کو درپیش تکالیف کی مذّمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: اردوعان
ٹرمپ کا جنونی پن دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک دےگا:روس
ایران میں امریکی فوجی آپریشن کے بعد سے ابتک 6 امریکی عسکری اہلکار ہلاک
اسرائیل نے غزہ میں امداد کی فراہمی معطل کر دی:اقوام متحدہ
آبنائے ہرمز سے جو جہاز گزرے گا وہ تباہ ہوگا:ایران
خامنہ آئی کی موت سےحالات بگڑ گئے،شمالی علاقہ جات میں کرفیو نافذ
کویت میں امریکی F-15طیارہ گر گیا،پائلٹ محفوظ