امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ہفتے کی شام وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ کشتی منشیات کی اسمگلنگ کر رہی تھی اور اب ہم برّی راستے سے کی جانے والی اسمگلنگ پر توجہ مرکوز کریں گے۔
اتوار کو نیول اسٹیشن نورفوک میں ہیری ایس ٹرومین طیارہ بردار جہاز کے قریب ایک تقریر کے دوران ٹرمپ نے کہا ہے کہ" امریکی بحریہ ،اپنے سمندروں کو منشیات فروش جتھوں سے پاک کرنے کے لئے ،حالیہ ہفتوں میں ہمارے انسدادِ اسمگلنگ مشن کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ ہم نے کل رات ایک اور کارروائی کی ہے ۔فی الحال ہمیں کوئی اور اسمگلر نہیں مل رہا۔"
امریکی حکام کے مطابق، اب تک ان حملوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اب تک کم از کم چار کشتیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ ان کاروائیوں کو مقصد منشیات کے امریکہ میں داخلے کو روکنا ہے۔














