سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ، یوکرین اور روس متحدہ عرب امارات میں مذاکرات کریں گے، کریملن
مذاکرات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور یہ بھی  واضح نہیں کہ آیا روسی اور یوکرینی حکام  بلمشافہ  ملاقات کریں گے یا نہیں۔
امریکہ، یوکرین اور روس متحدہ عرب امارات میں مذاکرات کریں گے، کریملن
روس کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مقصد سیاسی حل ہے لیکن لڑائی جاری ہے۔ / Reuters
23 جنوری 2026

امریکہ، یوکرین اور روس نے متحدہ عرب امارات میں مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے، کریملن نے کہا، یہ اعلان ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور سینئر امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان "مثبت " مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔

یوکرین میں جنگ ختم کرنے کی سفارتی کوششیں حالیہ مہینوں میں تیز ہو چکی ہیں، تاہم ماسکو اور کیف زمینی حدود اور بعدِ جنگ انتظامات پر اختلافات رکھتے ہیں۔

کریملن کے مطابق اسٹیو وٹکوف کی قیادت میں امریکی مذاکرات کاروں نے ماسکو میں پوتن کے ساتھ مذاکرات کیے۔

کریملن کے سفارتی مشیر یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ مذاکرات "ہر لحاظ سے مفید" رہے۔

وٹکوف اور امریکی وفد اب ابو ظہبی جا رہے ہیں، جہاں بات چیت جاری رہنے کی توقع ہے۔

اوشاکوف نے کہا کہ ایک روسی وفد بھی متحدہ عرب امارات جائے گا جس کی قیادت روسی فوجی انٹیلی جنس ایجنسی GRU کے ڈائریکٹر جنرل ایگور کوستیُکوف کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا، " سکیورٹی امور پر تین طرفہ ورکنگ گروپ کی پہلی ملاقات آج ابو ظہبی میں طے ہے۔"

مذاکرات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور یہ بھی  واضح نہیں کہ آیا روسی اور یوکرینی حکام  بلمشافہ  ملاقات کریں گے یا نہیں۔

اوشاکوف نے کہا "ہم واقعی میں تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے میں  دلچسپی رکھتے ہیں۔ "جب تک یہ عمل میں نہیں آتا، روس میدانِ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرتا رہے گا۔"

جمعرات کو یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا  تھا کہ ایک مسودہ معاہدہ " تقریباً تیار" ہے اور  انہوں نے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے بعد سکیورٹی ضمانتوں  کے مسئلے پر اتفاق کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بات چیت تازہ ترین سفارتی کوششوں کے آغاز کے بعد واشنگٹن، کیف اور ماسکو کے حکام کے درمیان پہلی تصدیق شدہ تین طرفہ ملاقات کی علامت ہے۔

 

دریافت کیجیے
بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 250 تک پہنچ گئی
مہاجر کشتی یونانی ساحلی گارڈ کے جہاز سے ٹکرا گئی ، کم از کم 14 افراد ہلاک
شام کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری امن کی ضمانت ہے:ترکیہ
بھارت میں ’نیپا‘ وائرس کا پھیلاؤ
انڈونیشیا: سیمرو آتش فشاں پہاڑ میں سات دھماکے
جاوا میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی
سعودی-ترک سرمایہ کاری فورم شروع ہو گیا
یوکرین، روس اور امریکی نمائندے ابو ظہبی میں امن مذاکرات میں شرکت
13 سالہ آسٹریلوی بچے نے اپنے خاندان کو بچانے کے لیے گھنٹوں تک تیراکی کی
شام: وائے پی جی نے 23 شامی شہریوں کو حراست میں لے لیا
متحدہ عرب امارات: ہم جنگ کے حق میں نہیں، امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کریں
نامعلوم ڈرون اسلحہ گودام کے قریب تباہ،پولش فوج چوکناہو گئی
فلسطینیوں کا دوسرا گروپ رفح بارڈر کے راستے غزہ واپس لوٹ آیا
شام: داخلہ سلامتی دستے قامشلی میں داخل ہو جائیں گے
جرمنی: یورپ کو زیادہ خود مختار اور باہم متحدہ ہو جانا چاہیئے