دنیا
2 منٹ پڑھنے
فرانس کی تاریخ میں پہلی بار،سابقہ صدر کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی
فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی  کو  2007 کی انتخابی مہم کے دوران  لیبیا سے ملنے والی  مالی امداد  کے  ناجائز استعمال  کے جرم  میں    جیل کی ہوا کھانا پڑ رہی ہے
فرانس کی تاریخ میں پہلی بار،سابقہ صدر کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی
نکولس سارکوزی / Reuters
21 اکتوبر 2025

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی  کو  2007 کی انتخابی مہم کے دوران  لیبیا سے ملنے والی  مالی امداد  کے  ناجائز استعمال  کے جرم  میں    جیل کی ہوا کھانا پڑ رہی ہے۔

صدارتی  محل  سے پیرس کی بدنام زمانہ لا سانٹے جیل تک ان کے سفر نے فرانس کو اپنی طرف متوجہ کر رکھا ہے۔

سارکوزی کے بیٹوں میں سے ایک لوئس نے آج  صبح پیرس میں اپنے والد کی حمایت میں ریلی نکالی۔

سپر ماڈل سے گلوکارہ بننے والی کارلا برونی  نے سزا سنائے جانے کے بعد سے سارکوزی کے بچوں کی تصاویر اور ان کے اعزاز میں گانوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

صدر ایمانوئل میکرون نے گذشتہ ہفتے صدارتی محل میں قدامت پسند سارکوزی کی میزبانی کی تھی۔

سارکوزی نے لی فگارو اخبار کو بتایا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا جائے گا ۔ ایک اور امکان یہ ہے کہ انہیں جیل کے مخصوص  حصے   میں  رکھا گیا ہے ،  جسے  عام بول چال میں وی آئی پی سیکشن کہا جاتا ہے۔

سارکوزی نے لا ٹریبیون ڈیمانچے اخبار کو بتایا کہ میں جیل سے نہیں ڈرتا۔ میں اپنا سر اونچا رکھوں گا   اور میں آخر تک لڑوں گا۔''

 سارکوزی نے لی فگارو اخبار کو یہ بھی بتایا کہ وہ تین کتابیں لے کر آئیں گے ۔ جس میں الیگزینڈر ڈوماس کی "دی کاؤنٹ آف مونٹی کرسٹو" بھی شامل ہے ، جس کا ہیرو انتقام لینے سے پہلے جزیرے کی جیل سے فرار ہوجاتا ہے۔

پیرس کے جج نے فیصلہ دیا کہ سارکوزی اپنی اپیل کی سماعت کا انتظار کیے بغیر جیل کی سزا کاٹنا شروع کردیں گے ، کیونکہ جرم کی وجہ سے امن عامہ میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔

اس فیصلے کے تحت 70 سالہ سرکوزی صرف اس وقت اپیل کورٹ میں رہائی کی درخواست دائر کر سکیں گے جب وہ سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اور اس کے بعد ججوں کو اس درخواست پر کارروائی کرنے کے لیے دو ماہ کا وقت درکار  ہوگا۔

دریافت کیجیے
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ
چین: مشرقِ وسطیٰ میں احتیاط سے کام لیا جائے
یورپی یونین: ترک مصنوعات پر 'میڈ ان ای یو' لیبل چسپاں ہو گا
امریکہ: ہم بھارت کو چین کی طرح اپنا رقیب نہیں بننے دیں گے
امریکی تحقیقات میں ایرانی اسکول پر حملے میں امریکی کردار کی تائید ہوتی نظر آتی ہے — رپورٹ
نیپال میں 2025 کی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات
سعودی عرب نے 3 بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ کر دیا
ایران میں برّی کاروائی کا سوچنا فی الحال وقت کا زیاں ہو گا: ٹرمپ
اسرائیل: ہم نے، بیروت کے جنوبی مضافات پر، نئے فضائی حملے کئے ہیں
اسپین: ٹرمپ سے اپیلیں کرتے رہنا بالکل بے فائدہ ہے
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن