دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کرنے کے بعد تیل کی فی بیرل قیمت 119 ڈالر سے تجاوز کر گئی
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات روکنے کے عزم کے بعد توانائی کی منڈیوں میں افراتفری۔ [تصویر: فائل] / Reuters

امریکہ کے آج بروز سوموار سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان کرنے کے بعد ابتدائی تجارتی اوقات میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا اور توانائی کی عالمی منڈیوں میں استحکام کی امیدوں کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔

یہ اقدام امریکہ اور اسرائیل کی 28 فروری سے جاری  ایران مخالف جنگ کے بعد تنازعے میں  بڑے پیمانے کی شدت کی نشاندہی کر رہا ہے۔ عالمی معیار کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 7 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 'WTI' کی قیمت میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تنازعے کے آغاز سے ہی تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے کے اتار چڑھاؤ دیکھے گئے ہیں۔ جنگ شروع ہونے سے پہلے برینٹ خام تیل تقریباً 70 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا تھا لیکن یہ قیمت  تیزی سے بڑھ کر  119 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

جمعہ کے روز، پاکستان کے شہر اسلام آباد میں امریکہ ۔ایران امن مذاکرات سے قبل مارکیٹوں میں محتاط پُرامیدی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں برینٹ کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد کمی آئی۔ لیکن  ناکہ بندی کے اعلان نے ان مثبت رجحانات کو تیزی سے ختم کر کے قیمتوں کو دوبارہ بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

امریکہ کے مرکزی کمانڈ دفتر 'CENTCOM' نے ٹرمپ کے بیان سے ہم آہنگ شکل میں کہا ہے کہ 13 اپریل کو صبح 10 بجے سے ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والے تمام بحری جہازوں کی ناکہ بندی کر دی جائے گی۔ کمانڈ نے واضح کیا ہے کہ یہ ناکہ بندی خلیج فارس اور خلیج عمان کی تمام ایرانی بندرگاہوں سمیت تمام ممالک کے ان جہازوں پر بلا امتیاز لاگو ہوگی جو ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں داخلہ  یا  خروج کر رہے ہوں گے۔

مرکزی کمانڈ دفتر نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کی افواج آبنائے ہرمز سے غیر ایرانی بندرگاہوں پر آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت میں مداخلت نہیں کریں گی۔ مزید برآں ناکہ بندی شروع ہونے سے قبل تجارتی جہاز رانوں کو باضابطہ نوٹس کے ذریعے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں